معاشی پالیسی ان اقدامات کو کہتے ہیں جو حکومتیں معاشی میدان میں لیتی ہے۔ اس میں کئی نظام ہیں جن میں محاصل کا تعین، سرکاری بجٹ، زرمبادلہ کی سربراہی، شرح سود، مزدوروں کا بازار، قومی ملکیت اور معیشت میں سرکاری مداخلت کے دیگر علاقے شامل ہیں۔

معاشی پالیسی کے زیادہ تر عوامل محصول پالیسی (جوحکومت کے محصولوں سے جڑے اقدامات اور اخراجات سے متعلق ہے) یا زرمبادلہ پالیسی (جومرکزی بینک کاری اقدامات سے متعلق ہے جو دولت کی سربراہی اور شرح سود سے متعلق ہے) میں منقسم ہے۔

کچھ پالیسیاں بین الاقوامی ادارہ جات سے متاثر ہوتے ہیں جیسے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یا عالمی بینک۔ اس کے علاوہ سیاسی افکار اور اس سے ظاہر ہونے والی سیاسی جماعتوں کی پالیسیاں بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم