معانقہ یا گلے ملنا (انگریزی: Hug) ایک قسم کی دلی وابستگی کا اظہار ہے۔ یہ عالمی سطح پر انسانی معاشروں میں دیکھا گیا ہے۔ معانقے میں دو یا اس سے زائد لوگ اپنے جسم کے اوپری حصے اور کسی کے گلے یا پیٹھ یا کلائی کو لمس دیتے ہیں۔ اگر دو سے زیادہ لوگ شامل ہوں تو یہ گروہی معانقہ ہوگا۔

سمندر کنارے ایک آدمی ایک خاتون سے معانقہ کر رہا ہے۔

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے وائرس سے لاحق ہونے والے امراض کے ماہر (وائرلوجسٹ) مارک وان رانسٹ نے کہا ہے کہ کسی دوسرے فرد سے مصافحہ کی بجائے مکمل جسم کے ساتھ معانقہکورونا وائرس سے بچاؤ کا ایک محفوظ طریقہ ہو سکتا ہے۔امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مارک وان کا کہنا ہے کہ ’’اس وقت دنیا بھر میںکورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے،ایسے میں بدستور سماجی دوری اختیار کرنے کی سفارش کی جاتی ہے اور اگر لوگ ایک دوسرے سے ملنا ہی چاہتے ہیں تو پھر وہ آپس میں ہاتھ ملانے کی بجائے گلے مل لیا کریں،یہ ان کے لیے زیادہ بہتر ہے۔‘‘[1] تاہم 2020ء کی عیدین کے مواقع پر علما کرام نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ عید کی خوشی کے موقع پر ایک دوسرے سے مصافحہ و معانقہ (گلے ملنا) نہ کریں اور عید کے موقع پر سماجی فاصلہ بنائے رکھیں۔ علما کرام نے کہا کہ اگر ہم اپنے رشتہ داروں، دوست، احباب سے محبت رکھتے ہیں تو اس عید کے موقع پر مصافحہ و معانقہ نہ کریں۔[2] اس طرح سے معتدی امراض کے پھیلنے میں معانقے کی اثراندازی پر رائے منقسم ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم