معاونت:جادوئی الفاظ برائے مبتدی صارفین

جادوئی الفاظ (انگریزی: Magic words) میڈیاویکی سوفٹویئر میں ان الفاظ کو کہا جاتا ہے جن میں قوسین اور زیریں خطوط (underscore) موجود ہوتے ہیں اور ان کے ذریعہ مطلوبہ کاموں کی حالیہ قدر معلوم کی جاتی ہے۔ یہ جادوئی الفاظ نحوکار فنکشن (parser functions)، متغیرات، رویہ جاتی بدیلات (behavior switches) اور ویکی متن کی مختلف خصوصیات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ان کا غالب استعمال سانچوں میں ہوتا ہے، نیز ان الفاظ کے ذریعہ ظاہر ہونے والی معلومات اس صفحہ پر منحصر ہوتی ہیں جہاں انھیں استعمال کیا جاتا ہے۔

اقسام ترمیم

جادوئی الفاظ تین اقسام پر مشتمل ہیں:

  1. رویہ جاتی بدیلات (Behavior switches): ایسے الفاظ جن کے گرد زیریں خطوط موجود ہوں۔ جیسے __نافہرست__
  2. متغیرات: بڑے الفاظ (uppercase) جن کے گرد دوہرے قوسین ہوں۔ جیسے {{نام_صفحہ}}
  3. نحوکار فنکشن (Parser functions): یہ الفاظ بیانات اور کلیدی الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں (جن میں بعض الفاظ # سے شروع ہوتے ہیں) ان میں بھی دوہرے قوسین اور اس کے بعد وقف توضیحی (colon) ہوتا ہے، اس کے بعد محددات لکھے جاتے ہیں۔ جیسے {{#اظہار:2+2}}

یادداشتیں ترمیم

اکثر جادوئی الفاظ حروف کے اعتبار سے حساس نہیں ہوتے (not case-sensitive)، تاہم بعض میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • "{{SITENAME}}" کے ذریعہ ویکیپیڈیا درج ہوگا جبکہ "{{sitename}}" سے سانچہ:Sitename درج ہوگا۔
  • زائد سپیس (Whitespace) شمار نہیں کیے جاتے، اگر آپ کلیدی الفاظ سے قبل یا بعد میں زائد سپیس درج کرتے ہیں تب بھی درست نتیجہ ظاہر ہوگا۔
  • "{{ Nofeed |Art=Wikipedia }}" اور {{Nofeed|Art=Wikipedia}} دونوں کے ذریعہ "Nofeed" سانچہ ہی ظاہر ہوگا۔

رویہ جاتی بدیلات ترمیم

 
جادوئی الفاظ کی تنفیذ۔

تفصیلی معلومات کے لیے اس میڈیاویکی صفحہ سے رجوع کریں۔

فہرست عناوین ترمیم

ویکیپیڈیا کے مضامین و صفحات میں ابتدائیہ کے بعد صفحہ میں موجود سرخیوں کی جو فہرست نظر آتی ہے، اسے فہرست عناوین کہا جاتا ہے۔

  • __NOTOC__ (ویکی متن میں کہیں بھی درج کیا جا سکتا ہے، اس کے ذریعہ فہرست عناوین کو ظاہر ہونے سے روکا جاتا ہے۔)
  • __FORCETOC__ (ویکی متن میں کہیں بھی درج کیا جا سکتا ہے، اس کے ذریعہ فہرست عناوین کو ظاہر کیا جاتا ہے، یہ فہرست عناوین تین یا تین سے زائد سرخیوں پر ظاہر ہوتی ہے، لیکن تین سے کم سرخیوں پر فہرست ظاہر کروانا ہو تو اس جادوئی لفظ کو استعمال کیا جاتا ہے۔)
  • __TOC__ (اس سے بھی فہرست اپنے عمومی انداز میں ظاہر ہوتی ہے۔)

روابط ترمیم/قطعہ ترمیم

  • __NOEDITSECTION__ (سرخیوں کے پاس موجود [ترمیم] یا [ترمیم | ترمیم ماخذ] کا آپشن چھپانے کے لیے۔)
  • __NEWSECTIONLINK__ (تبادلۂ خیال صفحات کے علاوہ دیگر صفحات میں اوپر کی جانب نیا موضوع یا + کا آپشن ظاہر کرنے کے لیے، اس آپشن سے متعلقہ صفحہ میں نیا قطعہ شروع کیا جاتا ہے۔)
  • __NONEWSECTIONLINK__ (تبادلۂ خیال صفحات میں اوپر موجود نیا موضوع یا + کا آپشن چھپانے کے لیے۔)

زمرہ جات اور فہرست سازی ترمیم

  • __NOGALLERY__ (زمرہ جات کے صفحوں میں، تصاویر کے thumbnails کو عام روابط میں تبدیل کرنے کے لیے۔)
  • __HIDDENCAT__ (زمرہ جات کے صفحوں میں، زمرہ کو پوشیدہ زمرہ بنانے کے لیے۔)
  • __INDEX__ (مطلوبہ صفحہ سرچ انجن میں قابل فہرست سازی بنانے کے لیے (نتائج میں ظاہر ہونے کے لیے)۔)
  • __NOINDEX__ (مطلوبہ صفحہ سرچ انجن میں نا قابل فہرست سازی بنانے کے لیے (نتائج میں ظاہر نہ ہونے کے لیے)۔)

عناوین اور قسم بندی ترمیم

  • {{DISPLAYTITLE:عنوان}} (صفحہ کا عنوان کس طرح ظاہر ہو، اس کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔)
  • {{DEFAULTSORT:سارٹ کلید}} (کسی زمرہ کی ڈیفالٹ سارٹ کلید متعین کرنے کے لیے۔)

متغیرات ترمیم

 
ریاضی کا ایک متغیر۔
 
الجبرا میں متغیرات کا پلاٹ۔
(جادوئی الفاظ کے ذریعہ انتہائی سہل ہو جاتا ہے!)

مفصل معلومات کے لیے اس صفحہ سے رجوع کریں۔

  • {{FULLPAGENAME}} (صفحہ کا عنوان بشمول نام فضا ظاہر کرنے کے لیے۔)
  • {{PAGENAME}} (بغیر نام فضا کے صفحہ کا نام۔)
  • {{BASEPAGENAME}} (عنوان صفحہ بغیر ذیلی صفحہ یا نام فضا کے — بغیر نام فضا کے اصل صفحہ۔)
  • {{SUBPAGENAME}} (ذیلی صفحہ کے عنوان کے لیے)
  • {{SUBJECTPAGENAME}} (منسلک غیر تبادلۂ خیال صفحہ کے لیے، مثلا تبادلۂ خیال:ویکیپیڈیا کو صرف ویکیپیڈیا بنانے کے لیے۔)
  • {{TALKPAGENAME}} (منسلک تبادلہ خیال صفحہ کے لیے، مثلا ویکیپیڈیا کو تبادلۂ خیال:ویکیپیڈیا بنانے کے لیے۔)
  • {{NAMESPACE}} (حالیہ صفحہ کے نام فضا کے لیے۔)
  • {{SUBJECTSPACE}} ،{{ARTICLESPACE}} (منسلک غیر تبادلہ خیال نام فضا کے لیے)
  • {{TALKSPACE}} (منسلک تبادلہ خیال نام فضا کے لیے)
  • {{FULLPAGENAMEE}} ،{{NAMESPACEE}} وغیرہ (URL-encoded کے لیے، مثلا ویکیپیڈیا کو "http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=ویکیپیڈیا" بناتا ہے۔)

مزید دیکھیے ترمیم