تعارف
ویکی پیمائی


نام فضا
صفحات کی مختلف قسمیں


تلاش
اپنی مطلوبہ شے کیسے تلاش کریں


رجوع مکرر اور اختصارات
ایک صفحہ کے متعدد عنوان کیسے رکھیں


مفید روابط
ویکی نویسوں کے لیے معاون صفحات


خلاصہ
حاصل کردہ معلومات پر ایک نظر





رجوع مکرر

ویکیپیڈیا پر بعض صفحات رجوع مکرر کہلاتے ہیں۔ ان میں کوئی قابل ذکر مواد نہیں ہوتا، بس ان کا کام یہ ہوتا ہے کہ اس پر آنے والے زائرین کو کسی دوسرے متعین صفحہ کی طرف موڑ دے۔ مثلاً اگر آپ وکیپیڈیا پر کلک کریں تو ویکیپیڈیا پر جا پہنچیں گے۔ نیز اگر آپ خانہ تلاش میں بھی وکیپیڈیا لکھیں تو سیدھا ویکیپیڈیا کے مضمون پر وارد ہوں گے۔ البتہ وہاں صفحہ کے عنوان کے نیچے باریک لفظوں میں حسب ذیل عبارت لکھی نظر آئے گی "وکیپیڈیا سے رجوع مکرر"۔ اگر آپ کسی صفحہ کا رجوع مکرر بنانا چاہتے ہیں تو مطلوبہ عنوان کے تحت خانہ ترمیم میں یہ لکھیں: #رجوع_مکرر [[یہاں ہدف صفحہ کا عنوان لکھیں]]۔ واضح رہے کہ ایک نام فضا کے صفحہ کو دوسرے نام فضا کے صفحہ سے رجوع مکرر کیا جا سکتا ہے لیکن اسے سخت ناپسند سمجھا گیا ہے۔


اختصارات

ویکیپیڈیا کے صارفین عموماً بعض ویکی صفحات کے اختصارات بناتے ہیں تاکہ انھیں لکھنا آسان ہو۔ نیز ویکیپیڈیا نام فضا کو بھی مختصراً وپ: لکھا جاتا ہے۔ یہ اختصارات بھی اصلاً رجوع مکرر ہی ہیں جو آنے والوں کو اصل صفحات کی جانب پہنچا دیتے ہیں۔


مثلاً ویکیپیڈیا:معتدل نقطہ نظر کو مربوط کرنے کے لیے وپ:منن بھی لکھا جا سکتا ہے اور اسی نام سے خانہ تلاش میں تلاش بھی کیا جا سکتا ہے۔