معطیہ اصل میں عطیہ کی گئی یا دی گئی معلومات کو کہا جاتا ہے اسے انگریزی میں datum کہتے ہیں، یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ (معلومات (knowledge) کا ایک ٹکڑا معطیہ کہلاتا ہے۔ یہ لفظ معطیات (data) کا واحد ہے، یعنی معطیہ لفظ واحد اور ڈیٹا لفظ جمع ہے۔ انگریزی زبان کا لفظ datum اصل میں لاطینی سے آیا ہے جس کے معنی ----- دی ہوئی (چیز یا مقدار) ------ کے ہوتے ہیں۔ اردو میں اس لفظ کا کوئی ایک متبادل نہیں ملتا بلکہ متعدد الفاظ لغات میں اور نصابی کتب میں آتے ہیں جیسے؛ مفروضات، بیانات، معلوم، حقائق، معطی اور ڈیٹا۔ ان میں سے مفروضہ hypothetical، بیانات statment اور معلوم knowledge کے لیے جبکہ حقائق realities جیسے انگریزی متبادلات کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔ جہاں تک رہی بات datum کی تو چونکہ اس کا مفہوم مذکورہ بالا بیان کے مطابق چونکہ، دی گئی چیز کا ہوتا ہے اس لیے اس کے لیے ----- عطیہ / عطا ----- سے بنا ہوا لفظ معطیہ (یعنی وہ چیز جو دی گئی یا عطیہ کی گئی) نہایت قریب ترین اور درست متبادل ہے۔ گویا عطیہ کی گئی معلومات یا مقداروں کو datum کہا جاتا ہے۔ ایک بات قابل توجہ یہ ہے کہ اس لفظ معطیہ کی ہجے میں حرف ی پر تشدید کے ساتھ ؛ دینے والی کا مفہوم بھی لغات میں آتا ہے جبکہ datum کے لیے معطیہ میں مُ + عطیہ پڑھا جاتا ہے اور یوں بھی اردو میں دینے والی کے لیے معطیہ کا لفظ عام طور پر استعمال میں نہیں آتا کہ کوئی ابہام پیدا کرے۔


ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔