قطب نما کی سوئی اصل مقناطیسی شمالی قطب کی جگہ علاقائی مقناطیسی شمالی قطب کی طرف اشارہ کرتی ہے، جو مقناطیسی قطب شمالی کے رخ سے تھوڑا سا منحرف ہوتی ہے۔ اس کو مقناطیسی انحراف (Magnetic declination) کہتے ہیں۔

مقناطیسی انحراف

مقناطیسی انحراف میں فرق ترمیم

یہ مقناطیسی انحراف مختلف علاقوں میں مختلف ہوتا ہے۔ حتی کہ بعض مقامات پر یہ انحراف صفر ہوتا ہے۔

خط لاانحرافی ترمیم

اگر ہم صفر انحراف رکھنے والے مقامات کو ایک فرضی خط کے ذریعے آپس میں ملائیں تو اسے خطِ لاانحرافی کہیں گے۔ یہ خط برمودا کے جزیروں سے گزرتا ہے۔

سمت قبلہ ترمیم

سمت کا بعینہ درست تعین قطب نما سے ممکن نہیں رہتا۔ چنانچہ نماز کے لیے قطب نما کی مدد سے قبلہ کی سمت معلوم کرتے وقت اس مقام پر مقناطیسی انحراف کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔