منسکی مومنٹ (Minsky Moment) سے مراد مالیات کی دنیا میں وہ موقع ہوتا ہے جب اثاثوں کی قیمتیں اچانک تیزی سے گرتی ہیں۔ یہ اصطلاح پروفیسر Hyman Minsky کے نام سے منسوب ہے جس نے 1986ء میں Stabilizing an Unstable Economy کے نام سے اپنا مقالہ لکھا تھا۔

منسکی سائیکل کے مختلف مرحلے.

منسکی کا موقف تھا کہ بڑے بینک، تاجر اور قرض دینے والے ادارے مل کر وقفے وقفے سے مارکیٹ میں مصنوعی ہیجان پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے شیئر پلاٹ وغیرہ کی قیمتیں بہت بڑھ جاتی ہیں۔[1] لوگ منافع کے لالچ میں بڑے بڑے قرضے لے کر سرمائیہ کاری کرتے ہیں لیکن جب اچانک قیمتیں گرتی ہیں تو بری طرح نقصان اٹھاتے ہیں۔
منسکی کے خیال میں کیپیٹل ازم اور زبردست کاروباری اتار چڑھاو لازم و ملزوم ہیں۔
Minsky’s insight that financial capitalism is inherently and endogenously given to bubbles and busts is not just right, but spectacularly right.

1992ء میں منسکی نے اپنی تصنیف The Financial Instability Hypothesis میں واضح کیا کہ کس طرح قرض اپنی پہلی شکل (Hedge) سے دوسری شکل (سٹہ) اختیار کرتا ہے جو پھر تیسری شکل Ponzi Finance میں تبدیل ہو کر مارکیٹ کے بیٹھ جانے کا سبب بنتا ہے۔

“Three distinct income-debt relations for economic units, which are labeled as hedge, speculative, and Ponzi finance, can be identified.

دنیا بھر میں ہونے والی زر مبادلہ کی ترسیلات کا صرف 2 فیصد حقیقی معیشت پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ 98 فیصد سٹے پر مشتمل ہوتا ہے۔[2]. جون جولائی 1998ء میں انڈونیشیا میں ہونے والے مالیاتی بحران کی وجہ سے انڈونیشیا کو اپنی آمدنی کا 13.5 فیصد نقصان برداشت کرنا پڑا اور اس کی آبادی کا 40 فیصد یعنی 8 کروڑ افراد غربت کا شکار ہو گئے۔ [3]

اقتباس ترمیم

  • استحکام سے عدم استحکام جنم لیتا ہے۔
“stability breeds instability.”[4]
  • "Hedge financing units are those which can fulfill all of their contractual payment obligations by their cash flows… Speculative finance units are units that can meet their payment commitments on “income account” on their liabilities, even as they cannot repay the principle out of income cash flows… For Ponzi units, the cash flows from operations are not sufficient to fulfill either the repayment of principle or the interest due on outstanding debts by their cash flows from operations."[5]
  • "Dark money is the #1 secret life force of today’s rigged financial markets. It drives whole markets up and down. It’s the reason for today’s financial bubbles....Needless to say, that’s not free market economics....Dark money rules the world"[6]
  • ‘recessions kill inflation.’[7]

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی ربط ترمیم

The Shadow Banking System

حوالہ جات ترمیم