مواصلات

ابلاغ؛ تبادلۂ خیال، ترسیل، گفتگو وغیرہ کا عمل یا حقیقت؛ ترسیل؛ تقریر، تحریر، علامات یا اشاروں سے خیالات، آرا یا اطلاعات یا معلومات جو پہنچا

مواصلات سے مراد ایسا طریقہ کار ہے جس سے معلومات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہو یا ایک ذریعہ سے دوسرے ذریعہ تک معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہو۔ موجودہ زمانے میں مواصلات نے بے انتہا ترقی کی ہے۔ چنانچہ معلومات کی ترسیل اور لوگوں میں پیاموں کے تبادلے کے مختلف ذرائع دیکھے گئے ہیں۔ ان کی کچھ تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔

صوتی مواصلات ترمیم

اس طرح کے مواصلات میں صرف آواز کا تبادلہ ممکن ہے۔ روایتی طور ٹیلی فون اور موبائل فون سے یہ کام کا انجام پانا ممکن ہے۔

متحرک تصویری مواصلات ترمیم

جدید طور پر کئی ذرائع موجود ہیں، جن کی مدد سے فوری طور پر دو مختلف جغرافیائی مقامات پر رہنے والے لوگ بھی ایک دوسرے کو دیکھ کر بات کر سکتے ہیں۔ کمپیوٹر اور سیل فون پر اس کے لیے اسکائپ کا استعمال ممکن ہے۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ، گوگل ہینگ آؤٹ اور ایمو سے بھی یہی کام ممکن ہے۔ اس طرح کے مواصلات میں بات کرنے والے ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں، اطراف کے ماحول کو جان سکتے ہیں اور پھر آواز سے گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔

متون کے مواصلات ترمیم

کئی سہولتیں موجود ہیں جن سے صرف متون کا تبادلہ بھی ممکن ہے۔ ان میں ای میل، چیاٹ وغیرہ جیسی آن لائن خدمات عام ہیں۔ اسی طرح ایس ایم ایس کی سہولت جو ہر موبائل فون میں ہوتی ہے، یہی کام دیتی ہے۔ دنیا کے کچھ حصوں میں اب اور زیادہ تر حصوں میں کسی دور میں پیجر، فیکس اور ٹیلی گرام سے بھی یہی خدمات انجام پاتی تھی۔

شعبہ ڈاک کی خدمات ترمیم

ڈاک کا محکمہ لوگوں کے بیچ خطوں کا تبادلہ ممکن ہے۔ اس کے تحت لوگ کاغذ پر خط لکھا کرتے، لفافے میں بند کرتے ہیں ہیں اور درکار قیمت کا ڈاک ٹکٹ لگاتے ہیں تاکہ خطوط ایک جگہ سے دوسری جگہ روانہ کرتے ہیں۔ چوں کہ کی خدمات اکثر دیگر ڈرائع کے مطابق دھیمی ہوا کرتی ہیں۔ ڈاک کی خدمات آج کل بڑی حد تک کوریئر کمپنیاں بھی کر رہی ہیں۔ کوریئر کمپنی کو ہر خط یا پارسل پر وزن کے حساب سے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ یہ خط یا پارسل اس کوریئر کمپنیاں اپنے عملے کے ذریعے پہنچاتی ہیں۔

انٹرانیٹ ترمیم

کسی ادارے کے اندر ہی فوری مواصلات کے لیے کئی بار انٹرانیٹ کا استعمال ممکن ہے۔ اس کے تحت کئی کمپیوٹروں کو لا سکی طور پر مربوط کیا جاتا ہے۔

ایکسٹرانیٹ ترمیم

اس مربوط نیٹ ورک نظام کے تحت ادارے دیگر اداروں سے خود کو مربوط کرتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ پیامات کا فوری تبادلہ ممکن ہے۔ اسی کی ایک مثال کمپنیوں اور ان کے خام مال فراہم کنندوں کا کے ایکسٹرانیٹ کے ذریعے مربوط تیادلہ پیام جس سے فوری ربط ممکن ہے۔

حوالہ جات ترمیم