مولی ارتکاز (انگریزی: molar concentration) (جسے مولیرٹی، بھی کہتے ہیں) کیمیائی نوع کے ارتکاز کی پیمائش ہے۔ خاص طور پر محلول میں منحل کے ارتکاز کی پیمائش۔ محلول میں اسے شے کی مقدار فی اکائی حجم کی اصطلاح میں ناپا جاتا ہے۔ کیمیا میں مولیرٹی کی اکائی کی وضاحت مولوں کی تعداد فی لیٹر کے حساب سے کی جاتی ہے۔ بین الاقوامی نظام اکائیات میں مولی ارتکاز یعنی مولیرٹی کی اکائی مول فی لیٹر (mol/L) یا مول فی مکعب ڈیسی میٹر (mol/m3) ہے۔ ایک ایسا محلول جس کا ارتکاز ایک مول فی لیٹر ہو اسے ’’ایک مولر‘‘ 1M محلول کہا جاتا ہے اور اسے عموماً علامت M سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ اسی طرح وہ محلول جس کا ارتکاز دو یا تین مول فی لیٹر ہو اسے بالترتیب دو مولر 2M یا تین مولر 3M محلول کہتے ہیں۔

تعریف ترمیم

کسی محلول میں منحل کے مولوں کی وہ تعداد جو ایک مکعب ڈیسی میٹر محلول میں حل ہو۔ مولیرٹی کہلاتی ہے۔