مگادھیرا (اردو: عظیم جنگجو) 2009ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی رومانوی-ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف کے وی وجیندرا پرساد ہیں۔ یہ فلم ایس ایس راجامولی کی طرف سے ہدایت کی گئی۔ تناسخ کی کہانی پر مبنی، یہ فلم اللو ارویند کی طرف سے گیتا آرٹس کے بینر تلے پروڈیوس کی گئی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے رام چرن اور کاجل اگروال ہیں، جبکہ دیو گل اور سری ہری معاون کرداروں میں ہیں۔ فلم کی کہانی 4 کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ پہلا کردار ایک جنگجو لڑکا جو اپنی ریاست کی شہزادی (دوسرا کردار) کی حفاظت کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیتا ہے اور وہ شہزادی اس جنگجو سے پیار کرتی ہے اور ریاست کی فوج کا کمانڈر (تیسرا کردار) اس لڑکی کی محبت میں پاگل ہے۔ چوتھا کردار ایک عظیم بادشاہ ہے جس کی نظر اس ریاست پر پڑ چکی ہے اور وہ اسے حاصل کرنا چاہتا ہے۔ یہ چاروں کردار مر جاتے ہیں اور اپنی خواہشات پوری کرنے کے لیے 400 سال بعد دوبارہ جنم لیتے ہیں۔ اس جنم میں عظیم جنگجو، شہزادی کا پیار حاصل کرنے کے لیے اس کمانڈر کو بادشاہ کی مدد سے مار دیتا ہے۔

مگادھیرا
اشاعت پوسٹر
ہدایت کارایس ایس راجامولی
پروڈیوسر
منظر نویسایس ایس راجامولی
کہانیکے وی وجیندرا پرساد
ستارے
موسیقیایم ایم کیراونی
سنیماگرافیکے کے سینتھل کمار
ایڈیٹرکوٹاگری وینکٹیشورا راؤ
پروڈکشن
کمپنی
تقسیم کارگیتا آرٹس
تاریخ نمائش
  • 31 جولائی 2009ء (2009ء-07-31)
دورانیہ
166 منٹ
ملکبھارت
زبانتیلگو
بجٹ 350 ملین[1]
باکس آفس1.5 بلین[2]

350 ملین، کے بجٹ پر تیار ہونے والی اس فلم کی منصوبہ بندی 2 مارچ، 2008ء کو ہوئی، جبکہ شوٹنگ 19 مارچ، 2008ء کو شروع ہوئی۔ فلم کے سنیماگرافر کے کے سینتھل کمار ہیں جبکہ ایڈیٹر کوٹاگری وینکٹیشورا راؤ ہیں۔ پروڈکشن ڈیزائنگ آر رویندر کی طرف سے کی گئی۔ فلم کے ایکشن اسٹنٹس کی چیریوگرافی پیٹر ہین اور رام-لکشمن نے کی۔ وی ایف ایکس (VFX) آر سی کملکنن کی طرف سے ڈیزائن کیے گئے۔ فلم کا میوزک ایم ایم کیرونی اور کلیانی ملک نے کمپوز کیا۔

مگادھیرا 31 جولائی، 2009 کو پوری دنیا میں 1250 اسکرینوں پر جاری کی گئی۔ فلم نے پوری دنیا میں 1.5 بلین کی کمائی کی اور پانچ سال تک سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلم رہی۔ یہ پہلی تیلگو فلم تھی جو ہوم میڈیا میں بلو رے میں جاری کی گئی۔ فلم نے اچھی چیریوگرافی اور اچھے اسپیشل ایفکٹس کے لیے قومی فلم اعزاز جیتا۔ اس کے ساتھ ساتھ فلم نے 6 فلم فیئر اعزازات، 9 نندی اعزازات اور 10 سینے کا اعزازات جیتے۔

اس فلم کے تمل زبان کے ڈب ورژن، عنوان ماویرن 100 اسکرینوں پر اور ملیالم زبان کے ڈب ورژن، عنوان دھیرا:دا واریئر 50 اسکرینوں پر 27 مئی، 2011ء کو جاری ہوا۔ یہ دونوں ورژن بھی کامیاب رہے۔ 2014ء میں یہ فلم مغربی بنگال کے سنیما میں یودھا: دی واریئر کے عنوان سے ری میک کی گئی۔ اس فلم کے مرکزی ستارے راج چکربورتی، دیو اور میمی چکرورتی ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Magadheera grosses Rs 20 cr in first week"۔ Oneindia Entertainment۔ 7 August 2009۔ 09 نومبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2014 

بیرونی روابط ترمیم