میرٹل ایتھل میکلاگن (پیدائش:2 اپریل 1911ء، امبالا، ریاستہائے متحدہ، بھارت)|(وفات:11 مارچ 1993ء سرے، انگلینڈ) ایک انگلستان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کرکٹ کھلاڑی تھیں۔

میرٹل میکلاگن
ذاتی معلومات
مکمل ناممیرٹل ایتھل میکلاگن
پیدائش2 اپریل 1911(1911-04-02)
انبالہ، (موجودہ ہریانہ) آگرہ اور اودھ کے متحدہ صوبے، بھارت
وفات11 مارچ 1993(1993-30-11) (عمر  81 سال)
سرئے، انگلستان
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 5)28 دسمبر 1934  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ٹیسٹ31 جولائی 1951  بمقابلہ  آسٹریلیا
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ
میچ 14
رنز بنائے 1007
بیٹنگ اوسط 41.95
100s/50s 2/6
ٹاپ اسکور 119
گیندیں کرائیں 3432
وکٹ 60
بالنگ اوسط 15.58
اننگز میں 5 وکٹ 3
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 7/10
کیچ/سٹمپ 12/–
ماخذ: کرکٹ آرکیو، 18 ستمبر 2008

پیشہ ور کرکٹ ترمیم

میکلاگن 1934ء میں خواتین کے سب سے پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلی تھیں اور وہ اپنے دور کی سب سے مشہور خواتین کرکٹ کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں، جو آسٹریلیائیوں کے خلاف اعلیٰ اسکور بنانے کے لیے مشہور تھیں۔ انھوں نے 4 جنوری 1935ء کو خواتین کرکٹ میں سب سے پہلی ٹیسٹ سنچری سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر بنائی، جب اس نے انگلینڈ کے لیے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف 119 رنز بنائے تھے۔ خواتین کے اسی تاریخی ٹیسٹ میچ میں، انھوں نے سب سے پہلے بلے بازی ساتھ ساتھ اسی ٹیسٹ میچ میں سب سے پہلے گیند بازی کر کے دونوں ریکارڈ اپنے نام کیے۔ [1] انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم نے کچھ مہینے پہلے ہی ایشز میں آسٹریلیا سے شکست کھائی تھی اور مارننگ پوسٹ نے اليکے ساتھ میکلاگن کی بلے بازی کی صلاحیت کی تعریف کی۔ 1934–35ء کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد، میکلاگن نے 1937ء میں انگلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف بھی کھیلا تھا۔ جنگ کے بعد، وہ 1948–49ء میں دوبارہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دورہ کرتے ہوئے کرکٹ میں واپس آگئی اور پھر 1951ء میں انگلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف نمودار ہوئی۔ 1966ء میں انھیں ایم بی ای برائے آرمی سروسز سے نوازا گیا۔

انتقال ترمیم

میرٹل میکلاگن 11 مارچ 1993ء کو فرنہم، سرے میں 81 سال اور 343 دن کی عمر میں اس دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔ [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. "1st Test, England Women tour of Australia at Brisbane, Dec 28-Dec 1934 | Match Summary | ESPNCricinfo"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2017 
  2. https://www.espncricinfo.com/player/myrtle-maclagan-53885