بیسویں صدی کی جرمن قومی اشتراکی جماعت نے علامات اور نشانات کا بھرپور استعمال کیا، بالخصوص سواستیکہ، جس کو بنیادی علامت کا درجہ حاصل تھا۔ اسی وجہ سے سواستیکہ نازی جرمنی کے پرچم کا بھی حصہ بن گیا۔[1]

نازی پارٹی کا سیاسی نشان
سواستیکہ، قومی اشتراکیت کا پہلا نشان ہے جو مغرب میں آج بھی اشتراکیت کے ساتھ منسوب ہے

دیگر علامات میں شامل ہیں:

  • نازی پارٹی کی رسمی علامت، سواستیکہ کے اوپر بنا عقاب
  • ایس ایس بولٹ (
    )،  شوٹزسٹافل کا سرکاری نشان [2][3]
  • پرانے جرمانی حروف سے نکالی علامات [4]
  • شوٹزسٹافل کی سیاہ وردی
  • سٹورمابٹیلنگ کی بھوری قمیص 
  • کھوپڑی  اور ہڈیا ں جو ٹوٹرکوفربانڈ محکمہ  کا علامتی نشان تھا [5]
  • ایڈولف ہٹلر کی ذاتی پسند کے مطابق
    ایڈوولف ہٹلر کا ڈیزائن کردہ پرچم
    نازی پارٹی کا پرچم  (1920-1945)
    جرمن قومی پرچم (1935-1945)
    نازیوں  کی بنیادی علامت سواستیکہ جھنڈا تھا۔ اس سیاہ-سفید-سرخ رنگ کی بنیاد جرمن سلطنت کے پرچم کے رنگ پر رکھی گئی تھی۔ یہ وئمار جمہور کے تین رنگی پرچم کے خلاف تیار کیا گیا تھا۔ اپنی کتاب "مین کامف" میں ہٹلر لکھتا ہے کہ "سرخ رنگ نازی تحریک کی علامت ہے، سفید قومی سوچ کا غماز ہے اور سیاہ سواستیکہ، آریا نسل   کی کامیابی کے لیے جدوجہد اورتہذیب کی نمائندگی کرتا ہے"[6]

قدیم جرمانی حروف ترمیم

 
1933 کا نازی ایس ایس بلا
فائل:Heydrichmarke.jpg
مورخہ لکھنے کے لیے قدیم نشانی حروف کا استعمال کیا گیا ہے

شمالی یورپ کے پرانے نشانی حروف اور جدید حروف کا استعمال نازیوں نے دوبارہ  اپنی علامات میں رائج کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ہٹلر شدید نسل پرست تھا اور قدیم جرمانی تصوف کو معاشرے میں پھر سے اجاگر کرنا چاہتا تھا۔ اس سلسلہ میں اوائل انیسویں صدی اور اخیری بیسویں صدی کے عرصہ میں معروف گوئڈاوان لیسٹ کی تصنیفات نے نازیوں کے اس شوق میں اہم کردار ادا کیا۔

جدید نازی گروہوں کی جانب سے استعمال ترمیم

بہت سی علامات کا ستعمال نئے دور کے نازیوں نے جاری رکھا  مثلا:

  • 18، کوڈ، ایڈولف ہٹلر. کے لیے، کیونکہ حرف 'اے' پہلے نمبر پر اور 'ہچ' آٹھویں نمبر پر آتا ہے .[7]
  • 88, کوڈ ' ہیل ہٹلر' کے لیے مستعمل رہا۔[8]
  • 14ڈیوڈ لین کے ان چودہ لفظوں سے موسوم ہے  جن کا ترجمہ ہے :ہمیں لازمی اپنے لوگوں کا وجود اور سفید فام بچوں کا مستقبل محفوظ کرناہے ۔

مزید دیکھیے ترمیم

  • سوستیکہ
  • فاشسٹ علامات
  • نازی یادگار
  • سٹراف گسٹزباک، سیکشن 86، اے* شوٹزسٹافل کا علامتی نشان اور  اس کی وردی* پرانے جرمانی حروف
  • وولفسانگل

حوالہ جات ترمیم

  1. "Third Reich 1933-1945 (Germany)"۔ نگار خانہ قومی پرچم۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2008 
  2. "Symbol 34:11"۔ HME Publishing۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2008 
  3. "Hate Symbols: Neo-Nazi SS Bolt"۔ Anti-Defamation League۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2008 
  4. "Wolfsangel"۔ Anti-Defamation League۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2008 
  5. "Hate Symbols: Neo-Nazi Skull and Crossbones"۔ Anti-Defamation League۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2008 
  6. "text of ''Mein Kampf'' at Project Gutenberg of Australia"۔ Gutenberg.net.au۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2010 
  7. "Hate Number Symbols: 18 - From A Visual Database of Extremist Symbols, Logos and Tattoos"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2015 
  8. "Hate Number Symbols: 88 - From A Visual Database of Extremist Symbols, Logos and Tattoos"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2015 

بیرونی لنک ترمیم