نَرماداشنکر لال شنکر دوَے المعروف نَرماد گجراتی شاعر، ڈراما نگار، مضمون نگار، خطیب، مدون لغت اور مصلح تھا۔ اسے جدید گجراتی ادب کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔[5] بمبئی میں تکمیل تعلیم کے بعد ٹیچر کے طور پر کام کیا پھر چھوڑ کر لکھنے کو روز گار بنایا۔ زرخیز کیریئر کے دوران، اس نے گجراتی میں ادبی اشکال متعارف کیے۔ اس نے تنگ دستی کا بھی سامنا کیا لیکن خود کو ایک سرشار مصلح ثابت کیا، مذہبی و سماجی انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کی۔ اس کے مضامین، نظمیں، ڈرامے اور نثر کچھ مجموعات میں شائع ہوئے۔ اس کی ماری حقیقت (میری حقیقت)، گجراتی میں پہلی آپ بیتی ہے، جو بعد میں شائع ہوئی۔ اس کی نظم جے جے گروی گجرات اب بھارت کی ریاست گجرات کا ریاستی ترانہ ہے۔[6][7]

نرماد
 

معلومات شخصیت
پیدائش 24 اگست 1833ء [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سورت (شہر) [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 فروری 1886ء (53 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہ مصنف [1][3]،  شاعر [1][4]،  مضمون نگار [1]،  ڈراما نگار [1]،  فرہنگ نویس [1][4]،  آپ بیتی نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان گجراتی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
باب ادب

سوانح ترمیم

سورت، گجرات میں پیدا ہوا، تعلیم بمبئی میں پائی۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں دلچسپی لینا شروع کی، نتیجتاً بدھی وردھک سبھا 1851ء کی بنیاد رکھی۔ اسی درمیان میں لکھنے کا آغاز کیا۔ نرماد نے اپنی ادبی تخلیقات سے گجراتی نظم و نثر میں نئے پہلوں اور نئی سمتوں کی دریافت کی۔ کیفیت اور ہیئت دونوں اعتبار سے جدیدیت پہلی مرتبہ نرماد کی شاعری میں ظہور پزیر ہوئی۔ گجراتی شاعری کو اس نے تین نئے موضوع فطرت، محبت اور وطن پرستی عطا کیے۔ اس کی شاعری شدت اخلاص اور اصلاحی لگن کی آئینہ دار ہے۔ اس کا ایقان تھا کہ جذباتی ہیجان شاعری کے لیے نہایت ضروری ہے۔

نرماد نوجوانوں کی طرح سیماب صفت، آزاد خیال، نڈر اور بے باک طبعیت کا مالک ہے۔ اس کا پر خلوص جذبہ اس کی وطن پرستانہ شاعری میں ایک دلکشی پیدا کر دیتا ہے۔ اس نوع کی شاعری میں وہ منفرد ہے۔ "جے جے گروی گجرات" اس کی ایک کلاسیکی نظم ہے جس میں وہ گجرات کی عظمت کا گن گاتا ہے۔ نرماد کی اصلاحی سرگرمیوں اور تخلیقی صلاحیتیوں ہی نے جدیدیت کی اسپرٹ پیدا کی ہے۔ اس نے اپنے دور کے گجرات کو عمل، بلند حوصلگی، مہم پسندی اور سب سے بڑھ کر وطن دوستی اور ترقی کا نعرہ دیا ہے۔ نرماد کی دوسری اہم نظمیں یہ ہیں، سوتنترا (1859ء)، گوپی گیتا (1860ء)، رت ورنن (1861ء)، رودن رسیکا۔ ان سب کو نرما کویتا کے نام سے ایک شعری مجموعہ کی صورت دے دی گئی ہے۔

نرماد شاعری کو اظہار خیال کا اہم ذریعہ بتاتا ہے تاہم اصلاحی خیالات کے پرچار کے لیے اس نے نثری پیرایہ اختیار کیا۔ اس طرح جدید معنوں میں وہ گجراتی کا پہلا نثر نگار بھی ہے۔ اس نے ادب کو صرف ترسیل کا ذریعہ ہی نہیں بنایا بلکہ اس کو حسن کا پیکر بھی عطا کیا۔ نرماد نے راجیہ رنگ کے عنوان سے ایک مجمل تاریخ عالم بھی لکھی، ماری حقیقت کے نام سے اپنی دلچسپ سوانح حیات ترتیب دی۔ یہ سب 1936ء میں شائع ہوئی۔ دیگر ضخیم تصانیف میں قدیم شاعروں کے خاکے اور راماین و مہابھارت کے ترجمے شامل ہیں۔ "ویر نرسمہا" اس کا نامکمل رزمیہ ہے۔ "گجراتی نومہ کوش" کے نام سے ایک لغت بھی مرتب کی۔ اس نے ڈرامے بھی لکھے۔ 26 فروری 1886ء کو بمبئی، برطانوی راج میں وصال ہوا۔

اس کی نجی زندگی پر نظر ڈالیں تو اس نے تین شادیاں کیں۔ سورت کی دیوانی عدالت کے صدر سورجرام شاستری کی دختر گلاب سے 29 اپریل 1844ء کو شادی کی۔ گلاب نے ایک لڑکی کو جنم دیا جو 1852ء میں 15 روز بعد مر گئی۔ گلاب خود ایک مردہ بچہ کی پیدائش کے بعد 1853ء میں انتقال کر گئی۔ مئی 1856ء میں تریپورانند شاستری کی لڑکی داہی گوری سے شادی جو 1860ء میں اس سے الگ ہو گئی۔ 1869ء میں اپنی ذات کی بیوہ خاتون، سبھدرا (بعد ازاں نرمادا گوری) سے شادی کی اور بیوی سے دوباری شادی نہ کرنے کی گھٹیا روایت کو توڑا۔ اس نے 1870ء میں ایک بچہ جے شنکر جنا۔ جے شکر بمبئی بلدیہ کے لیے کلرک کے طور پر کام کرتا تھا، اس نے کبھی شادی نہیں کی، طاعون کے سبب 31 مارچ 1910ء کو انتقال ہوا۔[8]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث Mari Hakikat
  2. Narmad remembered on birth anniversary
  3. Biography of Narmadashankar Dave
  4. 'ડાંડિયા', 'નર્મકોશ' અને જય જય ગરવી ગુજરાત
  5. "નર્મદશંકર દવે (Narmadashankar Dave)"۔ Gujarati Sahitya Parishad (بزبان گجراتی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اکتوبر 2016 
  6. Bharat Yagnik، Ashish Vashi (2 July 2010)۔ "No Gujarati dept in Veer Narmad, Hemchandracharya universities"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 19 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2016 
  7. "Newest version of Jay Jay Garvi Gujarat song launched(Video)"۔ DeshGujarat۔ 7 May 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2016 
  8. Narmadashanker Lalshanker Dave (1994)۔ "Apendix XII (Timeline of Life)"۔ $1 میں Ramesh M. Shukla۔ Mari Hakikat (بزبان گجراتی) (1 ایڈیشن)۔ Surat: Kavi Narmad Yugavart Trust۔ صفحہ: 183–184۔ 25 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ