میجر جنرل نصیر اللہ خان بابر صوبہ خیبر پختونخوا کے یکم مارچ 1976ء سے 6 جولائی 1977ء تک گورنر رہے۔
نصیر اللہ بابر 1928ء میں اکوڑہ خٹک نوشہرہ کے قریب اسماعیل خیل کے گاﺅں پیرپیائی میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد 1948ء پاک فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔ 1965ء اور 1971ء پاکستان کی بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی پر نصیر اللہ بابر کو ڈبل ستارہ جرات اور ہلال جرات کے اعزاز سے نوازا گیا۔انھوں نے فوج میں میجر جنرل اور آئی جی فرنٹیئر کور سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد نصیر اللہ بابر یکم مارچ 1976ءسے 6 جولائی 1977ء تک صوبہ خیبر پی کے کے گورنر رہے۔ ان کی وفات جنوری 2011ء میں ہوئی[1]

حوالہ جات ترمیم