وہ درجہ حرارت جس پر کوئی مائع چیز جم کر ٹھوس شکل اختیار کر لیتی ہے اُس درجۂ حرارت کو اُس مائع کا نقطۂ انجماد (freezing point) کہتے ہیں۔ پانی کا نقطۂ انجماد صفر درجہ سنٹی گریڈ ہے۔ دباؤ کی تبدیلی سے نقطۂ انجماد میں معمولی سی تبدیلی آتی ہے (جبکہ دباؤ کی تبدیلی سے نقطۂ کھولاؤ (boiling point) میں زیادہ تبدیلی آتی ہے)۔ اسی طرح کثافتوں کی موجودگی سے بھی نقطۂ انجماد میں تبدیلی آتی ہے۔
خالص پانی، جس میں دھول یا مٹی کے ذرات تک نہ ہوں، کا نقطۂ انجماد منفی 42 درجہ سنٹی گریڈ ہوتا ہے کیونکہ اس میں قلمیت (crystallization) کے لیے nucleation با آسانی دستیاب نہیں ہوتی۔

عام طور پر نقطہ انجماد اور نقطہ پگھلاؤ برابر ہوتے ہیں مگر ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا جیسے سولڈر۔

مزید دیکھیے ترمیم