نواب اعظم جاہ (پیدائش: 1797ء– وفات: 12 نومبر 1825ء) نواب کرناٹک تھا جس نے 1819ء سے 1825ء تک کرناٹک پر حکومت کی۔

نواب اعظم جاہ نواب کرناٹک
2 اگست 1819ء12 نومبر 1825ء
عظیم الدولہ
غلام محمد غوث خان
والدعظیم الدولہ
پیدائش1797ء
وفات12 نومبر 1825ء
(عمر: 29 سال )
چیپاک محل، مدراس، مدراس پریزیدینسی، مغل ہندوستان،
موجودہ چینائی، تمل ناڈو، بھارت
مذہباسلام
نواب کرناٹک

پیدائش اور ابتدائی حالات ترمیم

اعظم جاہ کی پیدائش 1797ء میں مدراس میں ہوئی۔ اُس کی اوائل زندگی اور عہد جوانی کی معلومات میسر نہیں آسکیں جس سے اُس کی ابتدائی زندگی پر پردہ پڑا ہوا ہے۔

عہدِ حکومت ترمیم

 
بچپن کے اعظم جاہ ہمراہ اپنے والد عظیم الدولہ۔

اعظم جاہ اپنے والد عظیم الدولہ کے انتقال کے بعد 3 اگست 1819ء کو بحیثیتِ نواب کرناٹک تخت نشیں ہوا۔ اُسے فرانسیسی ہند کی مکمل حمایت حاصل رہی۔ اُس کے مختصر عہدِ حکومت میں کوئی نمایاں کام تاریخ میں موجود نہیں ہے۔

وفات ترمیم

اعظم جاہ 29 سال کی عمر میں 12 نومبر 1825ء کو مدراس میں فوت ہوا۔ اُس کا جانشین اُس کا چھوٹا بیٹا غلام محمد غوث خان ہوا۔

حوالہ جات ترمیم

ماقبل  نواب کرناٹک
2 اگست 1819ء12 نومبر 1825ء
مابعد