نورا مینگل انگریزی (Noora Mengal) برطانوی ہندوستان میں بلوچستان, پاکستان میں پیدا ہونے والا محب وطن گوریلا تھا جس نے انگریزوں کے خلاف آزادی کے لیے گوریلا جنگ کی۔

حالات زندگی ترمیم

نورا مینگل کا پورا نام نور محمد پہلوانزئی مینگل تھا۔ پہلوانزئی مینگل قبیلے کی ایک شاخ ہے۔ نورا مینگل پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی وادی پلیماس، تحصیل وڈھ، ضلع خضدار میں پیدا ہوئے۔ نورا انگریزوں کی چالیں سمجھنے اور ہتھیار چلانے کی مہارت حاصل کرنے کے لیے پہلے فوج میں شامل ہوئے تھے اور وڈھ شہر کے تھانے پر وضعدار مقرر ہوئے۔ [1]

گوریلا جنگ ترمیم

جب مینگل قبیلے کے چیف سردار شکر خان اور اس کے بیٹے میر نور الدین مینگل کو انگریزوں نے گرفتار کر کے کوئٹہ میں قید کیا تو خبر بلوچستان میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ وڈھ میں نورا مینگل جو پہلوانزئی شاخ کے سرکردہ شخص تھے اپنے ساتھیوں کے ساتھ 1910 میں بغاوت کی اور انگریزوں کے خلاف گوریلا جنگ شروع کی۔ پہاڑوں میں پناہ لے کر انگریزوں پر حملے شروع کیے۔ اس کا دائرہ جہلاوان اور لسبیلہ تک پھیل گیا۔ نورا مینگل پر دباء بڑھا تو 1919 میں افغانستان نکلنے کی کوشش کی مگر چیف سرادار حبیب اللہ نورشیروانی نے اسے اپنے بندوں کے ہاتھوں گرفتار کروا کے انگریزوں کے حوالے کیا۔ نورا مینگل کو عمر قید سزا سنائی گئی۔[2] [3] [4]

وفات ترمیم

نورا مینگل 30 اگست 1921 کو انگریزوں کے حیدرآباد سندھ کے جیل میں انتقال کر گئے۔[5]

حوالہ جات ترمیم