نو دولتیا (انگریزی: nouveau riche) ایسے امیر افراد کو کہا جاتا ہے جن کے پاس موجود دولت انھوں نے وراثت میں حاصل کرنے کی بجائے ماضی قریب میں حاصل کی ہو یا کمائی ہو۔ نو دولتیا یا نو دولتیے ایسے افراد ہوتے ہیں جو ماضی قریب میں غریب ہوتے ہیں یا ان کا تعلق معاشرے کے کمتر سمجھے جانے والے طبقات سے ہوتا ہے۔

ان افراد میں کچھ لوگ تعلیم اور محنت سے آگے بڑھتے ہیں، جیسے کہ دو بار بھارت کے وزیر اعظم رہ چکے منموہن سنگھ جنھوں نے کبھی سڑک کی روشنی میں پڑھائی کی تھی۔ ان میں کچھ لوگ ذہین دماغ کا استعمال کر کے آگے بڑھتے ہیں، جیسے کہ گوگل کے بانیوں سرگی گرین اور لاری پیج کے ساتھ ہوا تھا۔ اس کے علاوہ سے کچھ لوگ محض قسمت کے ساتھ دینے سے دولت سے مالامال ہوتے ہیں، مثلًا کسی کا یکایک لاٹری جیتنا، کسی متمول رشتے دار کا جانشین بننا یا پھر ایک متمول خاتون سے شادی کرنا اور اس کی وجہ سے کثیر مال و جائداد کا مالک بننا۔

حوالہ جات ترمیم