وادی گولاغمولی (وادی پھنڈر یا کوہ غذر) یا وادی شہدا یا شندور وادی غذر بالا میں ایک  پہاڑی وادی کا نام ہے۔ یہ وادی چترال سے مشرق  کی طرف شندور سے شروع ہوتی ہے اور پھنڈر تک جا کے ختم ہوجاتی ہے۔ اس کے جنوب میں وادی سوات واقع ہے جو ہندارپ نالہ سے جڑی ہوئی ہے۔ وادی گولاغمولی چترال سے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں کے ذریعے سے الگ ہوتی ہے۔ اگر کوئی گلگت سے اس وادی کی سیر کو نکلے تو اس کو گلگت شہر سے مغرب کی طرف قریباََ 150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑے گا۔ گوپس کے مقام پر ایک روڈ شمال کی طرف یاسین کو جاتی ہے جبکہ دوسری بڑی شاہراہ مغرب کی طرف وادی گولاغمولی، وادی پھنڈر کے ساتھ وادی شندور کی طرف نکلتی ہے۔

وادئ گولاغمولی
کوہِ غذر
ٹیرو
وادی گولاغمولی is located in پاکستان
وادی گولاغمولی
Location in Pakistan
مقامضلع غذر، گلگت بلتستان، پاکستان
متناسقات36°09′26″N 72°44′17″E / 36.1573309°N 72.7381°E / 36.1573309; 72.7381
قسمسیاحتی مقام
بنیادی داخلی بہاودریائے غذر
طاس ممالکپاکستان
انتظامی ایجنسیگلگت بلتستان
آبادیاںگولاغمولی، گولاغتوری، ٹیرو، ہندارپ، ہرکوش، بارست، ترچ، شاہی مل

تاریخ ترمیم

وادی گولاغمولی کا ضلع غذر کی تاریخ میں ایک کلیدی کردار رہا ہے۔ ماضی بعید اور ماضی قریب میں یہاں کے بزرگوں نے نہ صرف ضلع غذر کے لیے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے لیے بے مثل قربانیاں دی ہیں۔ یہ وادی پہلے تحصیل گوپس کے حدود میں آتی تھی اب تحصیل پھنڈر بن جانے کے بعد یہ اس تحصیل کی سب سے بڑی اور خوبصورت وادی ہے۔ اس وادی میں کئی بزرگوں نے نام پیدا کیے۔  اس وادی کے لوگوں میں نرمی، حلیمی اور سخنوری مشہور ہے۔ 1973ء کے ایف سی آر کے خاتمے کے بعد یہاں کے مقامی راجاؤں کا اثر و رسوخ بھی ختم ہو گیا۔ یہاں کا آخری مقامی حکمران نیت قبول حیات کاکاخیل ثابت ہوا۔ ان حکمرانوں نے ماضی میں جنگ آزادی سے لے کر گلگت بلتستان کی آزادی تک کافی قربانیاں دی ہیں۔ 

Golaghmuli وادی گیا تھا کی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے اس کی طرف جاتا ہے کرنے کے لیے ایک اعلی پہاڑ کو منتقل کرنے کے لیے، Laspur میں وادی چترال کے ذریعے شندور کے سب سے اوپر اور اس کے بعد کے لیے Mastuj. ایک گیٹ وے کے کی منظوری Dadaili پاس میں Handarap Nallah جاتا ہے جس میں سوات کے ضلع۔

دیہات ترمیم

گولاغمولی، گولاغتوری، ہیرکوش، شاہی مال، ترچ، کھوناندھ، جیکاناندھ، ہندارپ، علی آباد، ٹیرو، باہچ، ہیلتی، بارست، پھنڈر کے کافی جگے شامل ہیں۔

زبان ترمیم

لوگ کھوار زبان کو مقامی زبان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ جو صرف ایک ہی زبان بولی جاتی ہیں۔ تاہم لوگوں کو  شینا, اردو اور انگریزی زبان میں بھی عبور حاصل ہے۔

مذہب ترمیم

اسلام ہی یہاں کا  واحد مذہب ہے۔ زیادہ تر لوگوں کا تعلق  اسماعیلی اور سنی فرقوں سے ہے۔ یہاں کی آبادی کا 65 فیصد حصہ اسماعیلوں پر مشتمل ہے جبکہ باقی لوگ سنی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔

آب و ہوا ترمیم

گولاغمولی وادی کی آب و ہوا مقامی ہی سمجھی جاتی ہے۔  ایک سال کے دوران بارش کا سیزن مارچ سے جون تک ہے۔ جبکہ جنوری سے مارچ تک سخت برف پڑتی ہے۔  Köppen-گائیکر کے مطابق یہاں کا اوسط درجہ حرارت 19.6 درجہ سنٹی گریڈ جبکہ سال میں اوسط بارش 429 ملی میٹر ہے۔

آب ہوا معلومات برائے وادی گولاغمولی
مہینا جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر سال
اوسط بلند °س (°ف) 8.3
(46.9)
9.5
(49.1)
14.9
(58.8)
21.0
(69.8)
25.6
(78.1)
31.8
(89.2)
32.8
(91)
32.0
(89.6)
28.7
(83.7)
23.7
(74.7)
17.4
(63.3)
10.9
(51.6)
32.8
(91)
یومیہ اوسط °س (°ف) 4.1
(39.4)
5.0
(41)
9.8
(49.6)
15.3
(59.5)
19.4
(66.9)
24.9
(76.8)
26.1
(79)
25.4
(77.7)
21.9
(71.4)
17.0
(62.6)
11.5
(52.7)
6.5
(43.7)
26.1
(79)
اوسط کم °س (°ف) 0.0
(32)
0.6
(33.1)
4.8
(40.6)
9.7
(49.5)
13.3
(55.9)
18.0
(64.4)
19.5
(67.1)
18.8
(65.8)
15.2
(59.4)
10.3
(50.5)
5.6
(42.1)
2.1
(35.8)
11.4
(52.5)
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) 69
(2.72)
99
(3.9)
146
(5.75)
139
(5.47)
69
(2.72)
22
(0.87)
52
(2.05)
56
(2.2)
40
(1.57)
31
(1.22)
26
(1.02)
51
(2.01)
800
(31.5)
ماخذ: Climate-Data.org[1]

قبائل ترمیم

اس وادی میں مختلف قسم کے قوم قبائل آباد ہیں ان میں سے بیشتر یہاں کے پشتنی باشندے ہیں جبکہ دوسرے علاقوں سے ہجرت کر کے یہاں آنے والوں کی بھی خاصی تعداد ہے۔ یہاں کے مشہور قوم قبائل درج زیل ہیں:

  • کاکاخیل (قبیلہ) کے لوگ گلوغ مولی، پھنڈر ٹیرو بارست، پینگل، شمرن الغرض پورے ضلعے میں آباد ہیں۔
  • چوروٹے گولاغتوری اور ٹیرو میں آباد ہیں۔
  • شوکھائے ہیاں کے پشتنی باشندے ہیں جن کی تاریخ کافی پرانی ہے۔
  • شومورے
  • راجا
  • موکھے ہندارپ میں مقیم ہیں
  • کھونے
  •  جیکانے
  • ماشولے اور بڈورے ٹیرو میں آباد ہیں

گزرگاہیں ترمیم

یہاں کے دو گزرگاہیں مشہور ہیں ان میں سے پہلا درۂ شندور اور دوسرا درۂ ڈاڈائلی (ڈاڈاریلی)۔ ان کے علاوہ چمرکھن آن، نغلاچو داہار، غوٹ بر آن اور چھاشی نالے کی گزرگاہیں شامل ہیں۔

جھیلیں ترمیم

ضلع غذر کی زیادہ تر جھیلیں اس وادی میں واقع ہیں۔ ان جھیلوں ہی کی وجہ سے پورے ضلعے کو جھیلوں کا ضلع کہا جاتا ہے۔ گولاغمولی میں واقع جھیلیں درج زیل ہیں۔

  • کھوکش لنگر باہا جھیل [2]
  • شندور جھیل [3]
  • ہندارپ جھیل
  • باریچ جھیل یہ مصنوعی جھیل  نما تالاب ہے جو نومبر میں سوکھ جاتا ہے ۔
  • کنیسو ٹیکوجھیل 1
  • کنیسو ٹیکو جھیل 2
  • شاہی مال جھیل

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Shandul Weather - AccuWeather Forecast for Sistan and Baluchestan Iran
  2. http://myGolaghmuli.com/baha-lake-ghizer-gilgit-baltistan-pakistan/[مردہ ربط]
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 19 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2016