آرتھر تھیوڈور والیس گراؤٹ (پیدائش؛30 مارچ 1927ء میکے، کوئنز لینڈ)|وفات:9 نومبر 1968ءوکھم ٹیرس، برسبین، کوئینز لینڈ،)، جسے ولی گراؤٹ کے معروف نام سے جانا جاتا ہے، ایک ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ کے لیے وکٹ کیپنگ کی تھی۔ گراؤٹ نے 1957ء سے 1966ء کے درمیان 51 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انھوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے خلاف وانڈررز اسٹیڈیم میں کیا[1] اس دوران انھوں نے دوسری اننگز میں وکٹوں کے پیچھے ریکارڈ 6 شکار کیے۔ ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ آسٹریلیا نے کبھی بھی ایسی سیریز نہیں ہاری جس میں گراؤٹ نے کھیلا ہو۔ کئی سالوں تک، گراؤٹ نے کوئنز لینڈ کی ریاستی ٹیم میں ڈان ٹیلون کے ساتھ کھیلا اور 1953ء میں ٹیلون کی ریٹائرمنٹ تک وکٹ کیپر کے طور پر مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ ایک اننگز میں کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اپنے کھیل کے کیریئر کو ختم کرنے کے صرف 3 سال بعد۔ 27 جنوری 2016ء کو ویلی کو آسٹریلیا لے کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا[2]

والے گراؤٹ
1957 میں گراؤٹ
ذاتی معلومات
مکمل نامآرتھر تھیوڈور والیس گراؤٹ
پیدائش30 مارچ 1927(1927-03-30)
مکائے، کوئنزلینڈ، آسٹریلیا
وفات9 نومبر 1968(1968-11-90) (عمر  41 سال)
برسبین، کوئنز لینڈ، آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ والا
حیثیتوکٹ کیپر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 206)23 دسمبر 1957  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
آخری ٹیسٹ16 فروری 1966  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1946–1966کوئنز لینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 51 183 1
رنز بنائے 890 5,168 0
بیٹنگ اوسط 15.08 22.56
سنچریاں/ففٹیاں 0/3 4/25 0/0
ٹاپ اسکور 74 119
گیندیں کرائیں 0 140 0
وکٹیں 3
بولنگ اوسط 38.33
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/22
کیچ/سٹمپ 163/24 473/114 0/0
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 10 دسمبر 2008

انتقال ترمیم

آرتھر تھیوڈور والیس گراؤٹ' 09 نومبر 1968ء کو وکھم ٹیرس، برسبین، کوئینز لینڈ، میں محض 41 سال 224 دن کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ان کی وفات پر کہا گیا کہ"گراؤٹ نے اپنے کمزور دل کے بارے میں ڈاکٹر کے انتباہات کو نظر انداز کیا اور وہ 39 سال کی عمر تک کھیلتے رہے اور تین سال سے بھی کم عرصے بعد دل کا دورہ جان لیوا ہونے سے دنیا کو سوگوار چھوڑ گئے[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم