وحید قریشی

محقق، نقاد، شاعر، ماہرِ اقبالیات

پروفیسر ڈاکٹر وحید قریشی (پیدائش: 14 فروری، 1925ء - وفات: 17 اکتوبر، 2009ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور نقاد، محقق، شاعر، ماہرِ لسانیات، معلم، ماہرِ اقبالیات اور پروفیسر ایمریطس تھے۔

وحید قریشی
معلومات شخصیت
پیدائش 14 فروری 1925ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
میانوالی ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 اکتوبر 2009ء (84 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن سمن آباد ،  لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی ،  ڈاکٹر آف لیٹرز   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہرِ لسانیات ،  ادبی نقاد ،  شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل اردو ادب ،  ادبی تنقید ،  لسانيات ،  غالبیات ،  سوانح   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت اورینٹل کالج لاہور ،  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ،  اقبال اکادمی پاکستان ،  ادارہ فروغ قومی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

ڈاکٹر وحید قریشی 14 فروری، 1925ء کو میانوالی، برطانوی ہندوستان موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے۔[2][3] ان کا پیدائشی نام عبد الوحید تھا۔ انھوں نے ساہیوال، گوجرانوالہ اور لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی۔ فارسی اور تاریخ میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ کلاسیکی فارسی نثر میں پی ایچ ڈی اور میر حسن اور ان کی شاعری کے عنوان سے مقالہ لکھ کر ڈی لٹ کی ڈگری حاصل کی۔[4]

ملازمت ترمیم

1963ء میں جامعہ پنجاب کے اورینٹل کالج لاہور میں لیکچرار مقرر ہوئے۔ 1983ء میں مقتدرہ قومی زبان (موجودہ ادارہ فروغ قومی زبان) مقرر ہوئے۔ اس کے علاوہ اقبال اکادمی، بزمِ اقبال اور مغربی پاکستان اردو اکیڈمی سے بھی وابستہ رہے۔ستمبر 2003ء سے اپنی وفات تک وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر ایمریطس کے فرائض انجام دیتے رہے۔[4]

تصانیف ترمیم

ڈاکٹر وحید قریشی نے تحقیق، تنقید، اقبالیات، لسانیات اور شاعری میں تصانیف یادگار چھوڑیں۔ ان کی تصانیف کی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

  • انشائی ادب
  • 1965ء کے بہترین مقالے
  • پنجاب میں اُردو (مرتب)
  • قرآن حکیم کی روشنی مین تعلیم
  • تعلیم کے بنیادی مباحث
  • اقبال اور نظریہ وطنیت
  • اساسیات ِ اقبال
  • نقد ِجاں (شاعری)
  • مطالعہ حالی
  • میر حسن اور ان کا زمانہ
  • کلاسیکی اَدب کا تحقیقی مطالعہ
  • تنقیدی مطالعے
  • جدیدیت کی تلاش میں
  • افسانوی اَدب
  • شبلی کی حیات ِ معاشقہ
  • اُردو کا بہترین انشائی ادب
  • یارنامہ
  • افسانوی ادب
  • ادب پارے
  • باغ و بہار:ایک تجزیہ
  • نذر ِ غالب
  • اُردو نثر کے میلانات
  • منتخب مقالات:اقبال ریویو
  • مطالعہ ادبیات فارسی
  • پاکستانی قومیت کی تشکیلِ نو
  • الواح (شاعری)
  • ڈھلتی عمر کے نوحے (شاعری)
  • اردو ادب کا ارتقا:ایک جائزه
  • مقدمہ شعر و شاعری (مرتب)
  • پاکستان کی نظریاتی بنیادیں
  • قائد اعظم اور تحریک ِ پاکستان
  • دیوان ِ سودا (مرتب)
  • انتخاب دیوان سودا
  • مثنوی سحرالبیان
  • دیوان آتش: تجزیہ اور تنقید
  • مثنویات میر حسن
  • دیوان جہاندار
  • مقالاتِ تحقیق
  • نامۂ عشق
  • ارمغانِ ایران
  • ارمغانِ لاہور
  • عمل صالح
  • صحیفہ غالب
  • توضیحی کتابیاِ ابلاغیات
  • علامہ اقبال کی تاریخِ ولادت (ایک مطالعہ)
  • دربارِ ملی
  • ثواقب المناقب
  • قواعد و انشا

ڈاکٹر وحید قریشی کے فن اور شخصیت پرتحقیقی مقالات ترمیم

ڈاکٹر وحید قریشی کی ادبی و تحقیقی خدمات (پی ایچ ڈی مقالہ)، روبینہ ناز، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد، 2008ء

اعزازات ترمیم

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر وحید قرشی کی ادبی و تعلیمی خدمات کے اعتراف طور پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[3]

وفات ترمیم

ڈاکٹر وحید قریشی 17 اکتوبر، 2009ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور کے سمن آباد کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[2][3]

حوالہ جات ترمیم

ماقبل  ناظم اقبال اکادمی
1993–1997
مابعد 
محمد سہیل عمر- 1997- تاحال