ورنون سیمور رینسفورڈ (پیدائش:20 مارچ 1885ء جنوبی یارا، میلبورن، وکٹوریہ) |وفات: 19 مارچ 1958ء برائٹن، میلبورن، وکٹوریہ، ) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1907ء اور 1912ء کے درمیان 20 ٹیسٹ میچ کھیلے[1] رینسفورڈ ایک ہموار اور سجیلا بائیں ہاتھ کا بلے باز تھا جو وکٹ کے چاروں طرف آسانی سے سکور کر سکتا تھا یا حالات کے مطابق صبر سے دفاع کر سکتا تھا۔ وہ 1904ء سے 1928ء تک وکٹوریہ کے لیے کھیلے۔

ورنون رینسفورڈ
رینسفورڈ 1909ء میں
ذاتی معلومات
پیدائش20 مارچ 1885
جنوبی یارا, ملبورن, آسٹریلیا
وفات19 مارچ 1958 (عمر 72 سال)
برائٹن، وکٹوریہ, میلبورن، آسٹریلیا
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا سلو گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 91)13 دسمبر 1907  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ1 مارچ 1912  بمقابلہ  انگلینڈ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1903/04–1927/28وکٹوریہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 20 142
رنز بنائے 1,211 8,268
بیٹنگ اوسط 37.84 42.39
100s/50s 1/5 25/32
ٹاپ اسکور 143* 190
گیندیں کرائیں 43 1,692
وکٹ 1 29
بولنگ اوسط 28.00 30.62
اننگز میں 5 وکٹ 0 1
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 1/9 6/38
کیچ/سٹمپ 10/0 74/0
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 8 اگست 2021

بہترین ٹیسٹ سیریز ترمیم

رینسفورڈ کی بہترین ٹیسٹ سیریز 1909ء کا دورہ انگلینڈ تھا جب وہ آسٹریلیائی بیٹنگ اوسط میں سرفہرست رہے، انھوں نے 143 ناٹ آؤٹ کے کیریئر کے بہترین اسکور کی مدد سے 58.83 کی اوسط سے 353 رنز بنائے۔ پورے دورے میں اس نے 43.48 کی اوسط سے 1783 رنز بنائے اور چھ سنچریاں بنائیں۔ اگلے سال وہ وزڈن کرکٹ کھلاڑی آف دی ایئر تھے۔ انھوں نے 1913-14ء اور 1920-21ء میں آسٹریلوی ٹیموں کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا، جب اس نے ٹیم کی قیادت کی۔ انھوں نے 1924-25ء میں وکٹوریہ کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ بھی کیا[2]

ریٹائرمنٹ کے بعد ترمیم

رینسفورڈ کھیلنے سے ریٹائر ہونے کے بعد 1927/28ء میں میلبورن فٹ بال کلب کے صدر اور 1939 سے 1957 تک میلبورن کرکٹ کلب (جہاں انھوں نے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی تھی) کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں، میلبورن کرکٹ کلب اور اس کے گراؤنڈ، کو اچھی طرح سے چلایا۔ دوسری جنگ عظیم میں ایک فوجی کیمپ کے طور پر گراؤنڈ کے استعمال اور بعد میں 1956ء کے سمر اولمپکس کے لیے مرکزی مقام کے طور پر اس گراونڈ کے بہتر استعمال کو اس کی بہترین حکمت عملی سے تعبیر کیا گیا[3]

انتقال ترمیم

ورنون سیمور رینسفورڈ 19 مارچ 1958ء کو برائٹن، میلبورن، وکٹوریہ کے مقام پر 72 سال 364 دن کی عمر میں اس دنیا کا ساتھ چھوڑ گئے۔ [4]

مزید دیکھیے ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم