وفاق المدارس العربیہ پاکستان

پاکستانی دیوبندی دینی مدارس کی ایک نمائندہ تنظیم

وفاق المدارس العربیہ پاکستان، پاکستان کے اکثر دیوبندی مکتب فکر کے دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم یا وفاق ہے۔اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں دینی مدارس کی حفاظت، رجسٹریشن، ترقی ، نصاب سازی، امتحانات اور ڈگری سے منسلک معاملات ہیں۔تنظیم کے صدر مولانا محمد تقی عثمانی اور سیکٹری جرنل قاری محمد حنیف جا لندھری ہیں۔

وفاق المدارس
تاریخ تاسیس: 18 اکتوبر 1959ء
مرکزی دفتر: ملتان
صدر: مفتی تقی عثمانی
مسلک و مشرب: دارالعلوم دیوبند
سیکٹری جرنل: مولانا حنیف جالندھری صاحب

ذمہ داریاں ترمیم

اس ادارے کی ذمہ داریوں میں مدارس کی رجسڑیشن، نصاب سازی اور تعلیمی نگرانی کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لیے امتحانات کا انعقاد اور اسناد جاری کرنے کی زمہ داری ہے.

صدور ترمیم

  1. شمس الحق افغانی (19 اکتوبر 1959ء - 12 جنوری 1963ء)
  2. خیر محمد جالندھری (12 جنوری 1963ء - 22 اکتوبر 1970ء) - جامعہ خیر المدارس ملتان کے بانی۔
  3. سید محمد یوسف بنوری (30 مئی 1973ء - 17 اکتوبر 1977ء) - جامعہ العلوم الاسلامیہ کے بانی۔
  4. مفتی محمود (15 مئی 1978ء - 14 اکتوبر 1980ء)
  5. محمد ادریس میرٹھی (30 نومبر 1980ء - 1988ء)
  6. مولانا سلیم اللہ خان (8 جون 1989ء - 15 جنوری 2017ء)
  7. عبدالرزاق اسکندر (5 اکتوبر 2017ء - 2021ء) - جامعہ العلوم الاسلامیہ کے چانسلر۔
  8. محمد تقی عثمانی (19 ستمبر 2021ء - تاحال) نائب صدر جامعہ دارالعلوم کراچی

ویب گاہ ترمیم

www.wifaqulmadaris.org

حوالہ جات ترمیم

وفاقی دینی تعلیمی بورڈز، پاکستان (2021ء سے قبل رجسٹر ہونے والے)

نمبرشمار نام بورڈ صدر مقام مسلک وابستگی نوٹیفیکیشن تعداد مدارس ویب سائٹ
1 تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان لاہور بریلوی جامعہ نظامیہ، جامعہ نعیمیہ 17 نومبر 1982ء 15,000 tanzeemulmadaris.com
2 وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملتان دیوبندی جامعہ خیر المدارس 17 نومبر 1982ء 23,000 wifaqulmadaris.org
3 وفاق المدارس الشیعہ پاکستان لاہور شیعہ جامعۃ المنتظر 17 نومبر 1982ء wmshia.com
4 وفاق المدارس السلفیہ پاکستان فیصل آباد اہلحدیث 17 نومبر 1982ء wmsp.edu.pk
5 رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان لاہور - جماعت اسلامی 12 اگست 1987ء 1,000+ rabtatulmadaris.com.pk
. اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان . . .

وفاقی دینی تعلیمی بورڈز، پاکستان (2021ء و ما بعد رجسٹر ہونے والے) [1]

نمبرشمار نام بورڈ صدر مقام مسلک وابستگی نوٹیفیکیشن تعداد مدارس ویب سائٹ
6 نظام المدارس پاکستان لاہور بریلوی تحریک منہاج القرآن 4 فروری 2021ء 3,000 [2] nizam-ul-madaris.edu.pk
7 مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ لاہور شیعہ جامعہ العروۃ الوثقیٰ 4 فروری 2021ء majmaulmadaris.com
8 وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ فیصل آباد بریلوی جامعہ رضویہ 4 فروری 2021ء wmir.org
9 ارشادالعلوم الاسلامیہ پاکستان بہاولپور دیوبندی iaai.pk 24نومبر2023
10 اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کراچی اہلحدیث 4 فروری 2021ء fb.com/imipakistan
11 اتحاد المدارس العربیہ پاکستان مردان دیوبندی 4 فروری 2021ء 7,000 [3] ittehadulmadaris.edu.pk
12 وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان صوابی دیوبندی اشاعت التوحید والسنہ العالمیہ 15 اپریل 2021ء wmi.edu.pk
13 مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کراچی دیوبندی جامعۃ الرشید 15 اپریل 2021ء
14 بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن اہلحدیث 27 اپریل 2021ء
15 کنز المدارس کراچی بریلوی دعوت اسلامی 27 اپریل 2021ء kanz-ul-madaris.org

حوالہ جات ترمیم

  1. "ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان" (PDF)۔ hec.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2022 
  2. "نظام المدارس پاکستان …دیر آید درست آید، روزنامہ نوائے وقت، 17 مارچ 2021ء" 
  3. "ویب سائٹ اتحاد المدارس العربیہ سائٹ"