وٹامن بی 12 جسے کوبالامن بھی کہتے ہیں، ایک پانی میں حل ہونے والا وٹامن ہے جو دماغ اور اعصابی نظام کی کارکردگی اور خون کے بننے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ یہ وٹامن بی کمپلیکس کے خاندان کا ایک رکن ہے۔ اس خاندان میں کل 8 وٹامن ہوتے ہیں۔

Cyanocobalamin جو انسانی جسم میں جا کر وٹامن بی 12 میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

وٹامن بی 12 ڈی این اے کے بننے اور چربی اور پروٹین سے توانائی حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
سارے وٹامنوں میں وٹامن بی 12 کا مولیکیول سب سے زیادہ بھاری اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ وٹامن بی 12 کے مولیکیول میں ایک کوبالٹ کا ایٹم موجود ہوتا ہے لیکن انسان جانور پودے اور فنگس کوبالٹ میسر ہونے پر بھی وٹامن بی 12 بنا نہیں سکتے۔ صرف چند بیکٹیریا اور آرکیا ہی یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ وٹامن بی 12 تخلیق کر سکیں۔ یہ بیکٹیریا چرنے والے جانوروں کی آنتوں میں رہتے ہیں اور ان کے بنائے ہوئے وٹامن بی 12 جذب ہو کر ان جانوروں کے خون اور گوشت میں پہنچ جاتے ہیں۔ جب انسان جانوروں کو کھاتا ہے تو اسے بھی وٹامن بی 12 مل جاتا ہے۔
چونکہ وٹامن بی 12 پودوں میں بالکل نہیں پایا جاتا اس لیے سبزیاں اور پھل کھانے سے اس کی کمی پوری نہیں ہو سکتی۔ گوشت مچھلی نہ کھانے والے لوگوں میں یہ وٹامن دودھ یا انڈوں سے فراہم ہوتا ہے۔


وٹامن بی 12 کے مولیکول میں چار Pyrrole ring کے ملنے سے ایک Corrin ring بنتی ہے جسے یہاں سرخ رنگ سے واضح کیا گیا ہے۔ اس کے عین مرکز میں کوبالٹ کا ایٹم ہوتا ہے۔

وٹامن B12 کی کمی ترمیم

لیبارٹری تشخیص ترمیم

چونکہ وٹامن B12 کی کمی کے لیے کوئی گولڈ اسٹینڈرڈ ٹیسٹ نہیں ہے، اس لیے مشتبہ تشخیص کی تصدیق کے لیے کئی مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

وٹامن بی 12 سیرم قدر کافی حد تک غیر موزوں ہے کیونکہ یہ دیر سے تبدیل ہوتی ہے اور نسبتاً غیر حساس اور غیر مخصوص بھی ہے۔[1]

پیشاب یا خون کے پلازما میں میتھل میلونک ایسڈ کو ایک فعال وٹامن بی 12 مارکر سمجھا جاتا ہے جو وٹامن بی 12 کے ذخیرے ختم ہونے پر بڑھتا ہے۔[1] تاہم، میتھل میلونک ایسڈ کی بلند سطح اکثر نظر انداز[2] کیے جانے والے میٹابولک ڈس آرڈر، مشترکہ میلونک اور میتھل میلونک ایسڈوریا (سی ایم اے ایم ایم اے) کی بھی نشان دہی کر سکتی ہے۔[3]

ابتدائی گننے والا نشان(مارکر) وٹامن بی 12 کی کمی کی ہولوٹرانسکوبالامن (ہولو ٹی سی) کی کم سطح ہے، جو وٹامن بی 12 اور اس کے ٹرانسپورٹ پروٹین کا ایک کمپلیکس ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ Herrmann, Wolfgang; Obeid, Rima (2008), „Causes and Early Diagnosis of Vitamin B12 Deficiency”, Deutsches Ärzteblatt international, doi:10.3238/arztebl.2008.0680, ISSN 1866-0452, PMC 2696961 
  2. NIH Intramural Sequencing Center Group; Sloan, Jennifer L; Johnston, Jennifer J; Manoli, Irini; Chandler, Randy J; Krause, Caitlin; Carrillo-Carrasco, Nuria; Chandrasekaran, Suma D; Sysol, Justin R; O'Brien, Kevin; Hauser, Natalie S (2011). "Exome sequencing identifies ACSF3 as a cause of combined malonic and methylmalonic aciduria". Nature Genetics. 43 (9): 883–886. doi:10.1038/ng.908. ISSN 1061-4036. PMC 3163731. PMID 21841779
  3. de Sain-van der Velden, Monique G. M.; van der Ham, Maria; Jans, Judith J.; Visser, Gepke; Prinsen, Hubertus C. M. T.; Verhoeven-Duif, Nanda M.; van Gassen, Koen L. I.; van Hasselt, Peter M. (2016), Morava, Eva; Baumgartner, Matthias; Patterson, Marc; Rahman, Shamima (eds.), "A New Approach for Fast Metabolic Diagnostics in CMAMMA", JIMD Reports, Volume 30, Berlin, Heidelberg: Springer Berlin Heidelberg, vol. 30, pp. 15–22, doi:10.1007/8904_2016_531, ISBN 978-3-662-53680-3, PMC 5110436, PMID 26915364