ویواہ یعنی شادی 2006 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک ڈراما فلم ہے ، جسے سورج آر برجاٹیا نے ناصرف  لکھا اور بلکہ اس کی ہدایت کاری بھی کی۔ شاہد کپور اور امریتا راؤ نے فلم میں کرکزی کرادار ادا کیا۔اس فلم کو  راجشری پروڈکشن نے تیار کیا۔ ویواہ دو افراد کی کہانی ہے اور ان کی منگنی سے شادی اور اس کے بعد کے سفر سے متعلق ہے۔ یہ فلم 10 نومبر 2006 کو ریلیز ہوئی اور اس سال کی سب سے بڑی تجارتی کامیابیوں میں سے ایک بن گئی و1و، جس نے دنیا بھر میں ₹ 539 ملین (7.8 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ کی کمائی کی و2و ویواہ پہلی ہندوستانی فلم ہے جو بیک وقت سنیما اور انٹرنیٹ پر (پروڈکشن کمپنی کی سرکاری ویب گاہ کے ذریعے) ریلیز کی گئی ہے۔ اس فلم کو تیلگو میں بھی ڈب کیا گیا تھا اور اسے پرینام کے نام سے ریلیز کیا گیا تھا۔

ویواہ
(ہندی میں: विवाह ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہدایت کار
اداکار شاہد کپور
امریتا راؤ[2]
انوپم کھیر
آلوک ناتھ  ویکی ڈیٹا پر (P161) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلم ساز سورج برجاتیا  ویکی ڈیٹا پر (P162) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف رومانوی صنف[2]،  ڈراما  ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلم نویس
دورانیہ
زبان ہندی  ویکی ڈیٹا پر (P364) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P495) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام عکس بندی دہلی  ویکی ڈیٹا پر (P915) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موسیقی رویندر جین  ویکی ڈیٹا پر (P86) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم کنندہ راجشری پروڈکشنز،  نیٹ فلکس  ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ نمائش 2006  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات۔۔۔
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آل مووی v378972  ویکی ڈیٹا پر (P1562) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
tt0494290  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پلاٹ ترمیم

پونم (امریتا راؤ) ایک مڈل کلاس لڑکی ہے جو مادھو پور کے چھوٹے سے قصبے میں رہتی ہے۔ والدین کی وفات کے بعد اس کے چچا کرشنکنت (اللوک ناتھ) نے اس کی  زندگی میں باپ کی کمی کو پورا کیا۔ تاہم ، اس کی چاچی(سیما بسواس) اس کو اتنا پسند نہیں کرتیں جس وجہ یہ ہے کہ ان کی اپنی بیٹی رجنی (امریتا پرکاش) پونم سے کم خوبصورت ہے۔ ہریش چندر (انوپم کھیر) ، نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور کاروباری شخص ہیں ، ان کے دو بیٹے ہیں: سنیل (سمیر سونی) جس نے بھاونا (لتا سبھروال) سے شادی کی ہے اور پریم (شاہد کپور) ، جو ایک نرم مزاج اور پڑھا لکھا  شخص ہیں۔ پونم کی نرمی  اور پیار کرنے والا  انداذ کرشنکنت کے قریبی دوست  بھگت جی کو پسند آجاتا ہے اور وہ پریم کے لیے پونم کی شادی کی تجویز لیتے ہیں۔ جب ہریش چندر اس تجویز پر اپنی رائے لیتے ہیں تو ، ابتدائی طور پر پریم ہچکچاہٹ کا شکار ہے اور اسے لگتا ہے کہ وہ شادی کے لیے بہت کم عمر ہے اور اسے پہلے اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہریش چندر پریم کو کسی بھی بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے پونم سے ملنے کی بات پر راضی کرتے ہیں۔ والد کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ، پریم پونم سے ملنے کے لیے  راضی ہو جاتا ہے۔ وہ کرشنکنت کے اہل خانہ سے ملتے ہیں اور اس ملاقات کے نتیجے میں پریم اور پونم کی منگنی ہوجاتی ہے اور چھ ماہ میں اس کی شادی رکھ دی جاتی ہے ۔ کرشنکنت نے پریم کے اہل خانہ کو سوم سروور میں اپنی موسم گرما میں رہائش کی دعوت دی ہے ، لہذا پریم اور پونم کو ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کا موقع ملتا ہے۔ پریم اور پونم اپنی زندگی کے سب سے زیادہ جادوئی اور رومانوی دور سے گذر تے ہیں۔ مختلف حساسیتوں سے گزرتے ہوئے ، دونوں ایک دوسرے کو  چاہنے لگتے ہیں شادی سے دو دن قبل ، کرشنکانت کے گھر میں آگ لگ  جاتی ہے اگرچہ پونم بروقت گھر سے باہر آجاتی ہے ، لیکن اسے احساس ہوتا کہ رجنی ابھی بھی اندر ہے اور اسے بچانے چلی جاتی ہے۔ اس عمل میں پونم پر جلتی ہوئی چھت گر جاتی ہے اس تکلیف کے دوران میں سرجری سے پہلے  پریم پونم سے غیر رسمی طور پر شادی کرتا ہے۔ دہلی کے ڈاکٹروں کی مدد سے ، اسپتال کے ڈاکٹر پونم کی کامیابی کے ساتھ سرجری کرتے ہیں ۔

کاسٹ ترمیم

شاہد کپور بطور پریم باجپائی

امریتا راؤ بطور پونم مشرا -ایک بہت ہی خوبصورت لڑکی

انوپم کھیر بطور ہریشچندر باجپئی ، پریم کے والد

الوک ناتھ بطور کرشنکنت مشرا ، پونم کے اصلی چچا

سیما بِسوا رام کے مشرا کی حیثیت سے ، جو پونم کی ظالم چاچی

سمیر سونی بطور سنیل باجپئی ، پریم کے بڑے بھائی

لتا سبروال بھونا باجپئی ، پریم کی بھابھی اور سنیل کی بیوی کے طور پر

منوج جوشی بطور بھگت جی

امریتا پرکاش بطور رجنی مشرا (چھوٹی) ، پونم کی کزن

موہنیش بہل بحیثیت ڈاکٹر راشد خان

باکس آفس ترمیم

ویواہ کا 10 نومبر 2006 کو پورے ہندوستان میں پریمیئر ہوا۔ ہم آپ کے کون ؟ کی طرح ، راجشری پروڈکشن نے فلم کے محدود تعداد میں پرنٹس جاری کیے اور آخر کار بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ پرنٹس میں اضافہ کیا۔سات ہفتوں تک چلنے کے بعد million 222 ملین (3.2 ملین امریکی ڈالر) کی مجموعی آمدنی کے بعد اس فلم کو بلاک بسٹر قرار دے دیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. http://www.imdb.com/title/tt0494290/ — اخذ شدہ بتاریخ: 7 جولا‎ئی 2016
  2. ^ ا ب پ http://www.allocine.fr/film/fichefilm_gen_cfilm=124073.html — اخذ شدہ بتاریخ: 7 جولا‎ئی 2016