آج کل اردو تحریروں اور مضامین میں املا کی اغلاط بکثرت نظر آتی ہیں، کسی بھی مضمون یا مقالہ کی علمی و ادبی حیثیت اس وقت تک متعین نہیں کی جا سکتی جب تک اس کی زبان اور املا درست نہ ہو۔
عام طور پر اردو کے مختلف لہجے پائے جاتے ہیں لیکن ویکیپیڈیا پر بعض امور کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ قارئین اور صارفین کو پڑھنے اور تلاش کرنے میں کوئی دشواری یا مشکل پیش نہ آئے۔

حروف جر ترمیم

کی، کے اور کا اردو زبان کے اہم الفاظ میں سے ہیں اس لیے عام طور پر آپ کو ان کے استعمال کا بھی بخوبی علم ہوگا لیکن پھر بھی ہم انہیں یہاں لکھ دیتے ہیں۔

کی ترمیم

’’کی‘‘ کا استعمال ہمیشہ واحد کے ساتھ کیجیے اور بعض اوقات یہ احترام کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

غلط عنوان صحیح عنوان
آمنہ کا ماں آمنہ کی ماں
عمران اور آمنہ کے کتاب عمران اور آمنہ کی کتاب
اللہ کا اطاعت اللہ کی اطاعت
پاکستان کا سرزمین پاکستان کی سرزمین

کے ترمیم

’’کے‘‘ استعمال جمع یا مجموعے کے لیے کیا کریں۔

غلط عنوان/جملہ صحیح عنوان/جملہ
صوبوں کی شہر صوبوں کے شہر
عدنان کی بیٹے عدنان کے بیٹے
اسلام کی انبیاء اسلام کے انبیاء

کا ترمیم

’’کا‘‘ سب سے عام اور زیادہ مستعمل لفظ ہے۔ ’’کا‘‘ استعمال کرنے کی شرط یہ ہے کہ مفعول (object) واحد ہو۔

غلط صحیح
پاکستان کی صوبہ پاکستان کا صوبہ
اسلام کے نبی اسلام کا نبی
امی کی دوپٹہ امی کا دوپٹہ

اعداد ترمیم

آپ ویکیپیڈیا عنوان اور مضامین میں اردو نمبرات ۱۲۳۴ کے بجائے انگریزی اعداد (12345) کا ہی لازما استعمال کریں، اردو اعداد میں کچھ تکنیکی خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے انگریزی/عربی اعداد کے استعمال کو ہی ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید دیکھیے ترمیم


بیرونی روابط ترمیم

ویکی منصوبہ درستی املا