ویکیپیڈیا:ساحر محددات سانچہ

ساحر محددات سانچہ اردو ویکیپیڈیا میں ایک تحریری سہولت ہے جس کے ذریعہ کسی بھی صفحہ میں بآسانی سانچہ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے مطلوبہ سانچہ کے صفحہ پر جانے اور وہاں سے پیرامیٹر نقل کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی، بلکہ اس آلہ کے ذریعہ خودکار طور پر سانچہ میں موجود تمام پیرامیٹر صفحہ میں شامل ہوجاتے ہیں۔

استعمال ترمیم

خانہ ترمیم (edit box) میں اوپر کی جانب موجود اس بٹن پر کلک کریں۔ مزید وضاحت نیچے تصویری شکل میں ملاحظہ فرمائیں۔

ساحر محددات سانچہ منتخب کریں
ساحر محددات سانچہ منتخب کریں

کلک کرتے ہی ایک نیا دریچہ کھل کر سامنے آئے گا، ذیل کی تصویر دیکھیں۔

سانچہ کا نام تحریر کریں
سانچہ کا نام تحریر کریں

سانچہ کا نام ترمیم

براہ کرم سانچہ کا نام تحریر کریں کے پیغام کے نیچے مطلوبہ سانچہ کا نام درج کریں، جیسے اوپر موجود تصویر میں نظر آرہا ہے۔ سانچہ کا نام تحریر کرنے کے بعد ٹھیک پر کلک کریں تو ایک نیا دریچہ کھل کر سامنے آئے گا۔ تصویر ملاحظہ فرمائیں۔

سانچہ کے پیرامیٹر کے سامنے مطلوبہ معلومات درج کریں
سانچہ کے پیرامیٹر کے سامنے مطلوبہ معلومات درج کریں

اس میں کچھ پیرامیٹر نظر آ رہے ہیں، یعنی سانچہ میں جو معلومات شامل کی جاسکتی ہیں ان تمام معلومات کے سامنے خانے بنے ہوئے ہیں، ان خانوں میں مطلوبہ معلومات درج کریں۔ مثلا تصویر میں {{خانہ معلومات ملک}} کے پیرامیٹر نظر آ رہے ہیں، ان میں سب سے اوپر مقامی نام ہے، اس کے سامنے ملک کا مقامی نام تحریر کر دیں۔ اسی طرح تصویر میں تھوڑا نیچے جائیں تو قومی ترانہ لکھا ہوا ہے اس کے سامنے ملک کا قومی ترانہ درج کریں۔ اس طرح تمام معلومات ان کے خانوں کے سامنے درج کرتے چلے جائیں۔ معلومات پُر کرنے کے بعد نمائش پر کلک کریں، اس کے بعد سانچہ کی نمائش نظر آئے گی۔ اگر تمام معلومات درست ہوں تو ٹھیک پر کلک کر دیں۔ یوں یہ سانچہ مع خانہ معلومات اُس مضمون میں شامل ہوجائے گا۔