ویکیپیڈیا:نامزدگی برائے حذف

نامزدگی برائے حذف (نبح) وہ مقام ہے جہاں ویکیپیڈیا برادری مضامین، فائلوں اور دیگر قسم کے صفحات کو رکھنے یا حذف کرنے پر گفتگو کرتے ہیں۔ درج مضامین پر عام طور پر کم از کم سات دنوں تک گفتگوکی جاتی ہےجس کے بعد حذف کرنے کا عمل برادری کے اتفاق کی بنیاد پر آگے بڑھتا ہے۔ عام نتائج یہ ہوتے ہیں کہ مضمون کو رکھا جاتا ہے، ضم کیا جاتا ہے،رجوع مکرر بنایا جاتا ہے، مسودے کی شکل دی جاتی ہے، نام بدل دیا جاتا ہے/کسی دوسرے عنوان پر منتقل کیا جاتا ہے، صارف کے ذیلی صفحہ پر منتقل کیا جاتا ہے، یا حذف کرنے کی پالیسی کے مطابق حذف کر دیا جاتا ہے۔ نبح میں ابہام کے صفحات بھی کو حذف کرنے کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔

اس صفحہ میں ان امور پر روشنی ڈالی گئی ہے جن پر آپ کو نامزد کرنے سے پہلے غور کرنا چاہیے، نامزدگی کے اقدامات، اور نبح میں گفتگوکیسے کی جائے۔ یہ موجودہ نامزدگیوں کی فہرست، اور نبح کےہمراہ دو اہم منصوبوں: فوری حذف شدگی کے لیے واضح طور پر وضاحتی معیارات ہیں جیسے کہ فاضل کاری، جب کہ مجوزہ حذف شدگی میں ایسے حالات میں تجویز کی جاتی ہے جہاں کسی صارف سے نااتفاقی متوقع نہ ہو۔

اگر آپ کسی مضمون کو نامزد کرنا چاہتے ہیں تو، ویکیپیڈیا حذف حکمت عملی حذف کرنے کے معیار کی وضاحت کرتی ہے، اور یہ سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کہ کسی مضمون کو حذف کرنے کے لیے کب نامزد کیا جانا چاہیے۔ اگر کوئی مضمون حذف کرنے کے معیار پر پورا اترتا ہے اور آپ اس عمل کو سمجھتے ہیں تو نیچے دی گئی ہدایات سے رجوع کریں۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ کسی صفحہ کو حذف کرنے کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے، یا اگر آپ کو مزید مدد کی ضرورت ہے، تو اس تبادلۂ خیال صفحہ یا ویکیپیڈیا کے معاونت میز کو آزمائیں۔