وہ ٹھیٹھ زبان جو کسی خطے یا ملک میں رائج ہو۔ جس طرح حکومت کی ٹکسال میں ڈھلا ہوا سکہ قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح اس خطے کی زبان مستند مانی جاتی ہے۔ عرصے تک دہلی اورلکھنؤ اُردو کے مرکز رہے۔ لہذا ان شہروں کی زبان ٹکسالی کہلاتی تھی۔ یہاں کے باشندوں کا لہجہ اور روزمرہ دوسروں کے لیے سند ہوتا تھا۔ اور صحت زبان کی بحث میں ان کی مثال دی جاتی تھی۔

کلاسیکی زبان ترمیم