پاکستان کا پرچم

پاکستان کا قومی پرچم

پاکستان کے قومی پرچم کا ڈیزائن امیرالدین قدوائی نے قائد اعظم کی ہدایت پر مرتب کیا تھا۔ یہ گہرے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہے جس میں تین حصے سبز اور ایک حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔سبز رنگ اسلام اور سفید رنگ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ سبز حصے کے بالکل درمیان میں چاند (ہلال) اور پانچ کونوں والا ستارہ ہوتاہے، سفید رنگ کے چاند کا مطلب ترقی اور ستارے کا مطلب روشنی اور الم کو ظاہر کرنا ہے۔کسی سرکاری تدفین کے موقع پر’ 21′+14′، 18′+12′، 10′+6-2/3′، 9′+6-1/4سائز کا قومی پرچم استعمال کیا جاتا ہے اور عمارتوں پر لگائے جانے کے لیے 6′+4′ یا3′+2′کا سائز مقرر ہے۔ پاکستانی پرچم کو پاکستانی آئین ساز اسمبلی نے 11 اگست 1947ء کو آزادی سے 3 دن قبل اپنایا تھا۔ تقسیم ہند کے بعد جب پاکستان ایک آزاد ریاست بنا تب ہی اسے ڈومنین پاکستان کا قومی پرچم تسلیم کر لیا گیا۔[1][2][3]


پاکستان
پرچمِ چاند ہ ہلال
نام پرچمِ چاند ہ حلال
استعمالات قومی ensign قومی نشان
تناسب 9:8
اختیاریت 00 اگست، 1947
نمونہ سبز رنگ زمین پر سفید چاند اور ستارہ، بائیں جانب ایک سفید پٹی۔
نمونہ ساز شیخ نوالحدہ
پاکستان کا پرچم
پاکستان کا پرچم

سرکاری گاڑیوں اور کاروں پر12″+8″کے سائز کا پرچم لگایا جاتا ہے جبکہ میزوں پر رکھنے کے لیے پرچم کا سائز 6-1/4″+4-1.4″ مقرر ہے۔ پاکستان کے قومی پرچم کے لہرانے کی تقاریب یوم پاکستان (23 مارچیوم آزادی (14 اگست)، یوم قائد اعظم (25 دسمبر) منائی جاتی ہیں یا پھر حکومت کسی اور موقع پر لہرانے کا اعلان کرے۔ اسی طرح قائد اعظم کے یوم وفات (11 ستمبرعلامہ اقبال کے یوم وفات (21 اپریل) اور لیاقت علی خان کے یوم وفات (16 اکتوبر) پر قومی پرچم سرنگوں رہتاہے یا پھر کسی اور موقع پر جس کا حکومت اعلان کرے، پرچم کے سرنگوں ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایسی حالت میں پرچم ڈنڈے کی بلندی سے قدرے نیچے باندھا جاتاہے۔ اس سلسلے میں بعض افراد ایک فٹ اور بعض دو فٹ نیچے بتاتے ہے۔سرکاری دفاتر کے علاوہ قومی پرچم جن رہائشی مکانات پر لگایا جا سکتاہے ان میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی، صوبوں کے گورنر، وفاقی وزرا یا وہ لوگ جنہیں وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو، صوبوں کے وزرا اعلیٰ اور صوبائی وزیر، چیف الیکشن کمشنر، ڈپٹی چیئرمین آف سینٹ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں کے سپیکر، دوسرے ممالک میں پاکستانی سفیروں کی رہائش گاہیں شامل ہے۔ پہلے ڈویژن کے کمشنر اور ضلع کے ڈپٹی کمشنرکو بھی اپنی رہائش گاہوں پر قومی پرچم لگانے کی اجازت تھی۔ قبائلی علاقوں کے پولیٹیکل ایجنٹ بھی اپنے گھر پر قومی پرچم لگا سکتے ہے۔ جبکہ اس ہوائی جہاز، بحری جہاز اور موٹر سائکل پر بھی قومی پرچم لہرایا جاتا ہے جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس آف پاکستان، صوبوں کے گورنر، صوبوں کے وزرا اعلیٰ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سفر کر رہے ہوں۔

تاریخ ترمیم

دوسری جنگ عظیم سے قبل ہندو اور مسلم مل جل کر رہتے تھے۔ ہندوستان میں کئی راجے اور رجواڑے تھے جہاں تمام مذہب کے ماننے والے آپس میں بضائی چارہ اور محبت کی مثال پیش کرتے تھے۔ برطانوی راج میں بھی کچھ زیادہ فرق نہیں آیا مگر جب لوگون کا سیاسی شعور بیدار ہوا اور سیاست کو مذہب کی بنیاد بنا لیا گیا تب ایک طرف آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام ہوا وہیں دوسری کانگریس بھی بنی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد 1947ء میں ہندوستان کو برطانوی سامراج سے آزادی ملی اور تقسیم جیسا جانکاہ واقعہ پیش آیا۔ مسلم لیگ نے پاکستان کی قیادت کی اور پرے پرچم کو پاکستان کا پرچم کے طور پر منظور کیا۔[حوالہ درکار]

علامت ترمیم

پرچم میں سبز رنگ پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سفید دھاری اقیلتوں کی نشان دہی کرتی ہے۔ ہلال اسلام کی علامت ہے اور پانچ کونوں والا ستارہ پانچ ارکان اسلام کی علامت ہے۔[4] پرچم کا سبز رنگ اسلام اور اس اور مذہب کی آزادی کا نشان زد کرتا ہے۔۔[5] پرچم پاکستان کی اصل بنیاد آل انڈیا مسلم لیگ کے پرچم پر ہے۔ اور پرچم مسلم لیگ سلطنت دہلی، پرچم سلطنت عثمانیہ اور پرچم مغلیہ سلطنت سے متاثر ہے۔

ڈیزائن ترمیم

پرچم پاکستان کا ڈیزائن مجلس قانون ساز نے ت منظور کیا تھا۔ پرچم گہرے سبز رنگ کا پوگا جس کی طوالت (3:2) مستطیل نما ہوگی۔ 3 کو الف اور 2 کو ب مانا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہرے رنگ کے حصہ کے چوتھائی بربر ایک سفید پٹی ہو گی جسے ج مانا جائے۔ گہرے سبز رنگ والے حصہ میں ایک ہلال اور پانچ رکنی ستارہ ہوگا۔

ماپ ترمیم

پاکستانی وزارت داخلہ نے پرچم کے مندرجہ ذیل ماپ پیش کیے ہیں:

  • تقاریب میں: 24′ × 16′، 21′ × 14′، 18′ × 12′، 11′ × 6 23′ or 9′ × 6 14′۔
  • عمارتوں پر: 6′ × 4′ or 3′ × 2′۔
  • کاروں پر:24″ × 16″۔
  • میزوں پر: 10 14″ × 8 14″۔

رنگ ترمیم

  سبز سفید
آر جی بی رنگ ماڈل 1/65/28 255/255/255
اساس سولہ کا نظام #01411C #FFFFFF
CMYK 92/17/100/73 0/0/0/0

قومی پرچم کا پروٹوکول ترمیم

  • کوئی دوسرا پرچم یا دوسرے رنگ کا پرچم زیادہ اونچا نہیں ہونا چاہیے۔
  • اگر دوسرے ملک کے پرچموں کے ساتھ اسے بھی لہرایا جائے تو سب کی اونچائی برابر ہو۔ پرچم پاکستان کسی سے نیچا نہ ہو۔
  • اگر دو پرچم یا دو رنگ کے پرچم ہوں تو قومی پرچم داہنے جانب ہو۔ دو سے زیادہ کی صورت میں قومی پرچم درمیان میں ہو۔ اگر دو سے زیادہ پرچم جفت عدد میں ہو تو درمیان میں پہلے دائیں جانب قومی پرچم ہونا چاہیے۔
  • اگر صوبائی، فوج یا کسی صنعت کے پرچم کے ساتھ لہرایا جائے تو قومی پرچم اونچا ہو۔

قومی پرچم لہرانے کے ایام ترمیم

تاریخ حالت وجہ[6]
مارچ 23 مکمل یوم پاکستان: جس دن قرارداد پاکستان (1940ء) منظور ہوئی اور اسلامی جمہوریہ (1956ء) کا آئین نافذ ہوا۔
اپریل 21 سرنگوں یوم وفات قومی شاعر، محمد اقبال (1938)
اگست 14 مکمل یوم آزادی پاکستان (1947)
ستمبر 11 سرنگوں یوم وفات بابائے قوم، محمد علی جناح (1948)
نومبر 9 مکمل یوم پیدائش محمد اقبال
دسمبر 25 مکمل یوم پیدائش محمد علی جناح

سرکاری حکام کا استعمال ترمیم

قومی پرچم کے استعمال کو پاکستان فلیگ رولز کے ذریعے منظم کیا گیا ہے، جو 2002ء میں وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی نے متعارف کروائے تھے۔ قوانین آن لائن دستیاب نہیں ہیں لیکن غلط استعمال کی مثالیں سامنے آئی ہیں جیسے کہ اہلکار اپنی گاڑیوں پر جھنڈے لگاتے ہیں جب وہ ایسا کرنے کا حق نہیں رکھتے۔ [7][8] مندرجہ ذیل سرکاری اہلکاروں کی سرکاری رہائش گاہوں اور گاڑیوں (کاروں، کشتیوں، ہوائی جہازوں) پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے۔ [6]

دفتر سرکاری رہائش گاہ پر پرچم گاڑیوں پر پرچم
صدر پاکستان[9]  Y  Y
وزیراعظم پاکستان[9]  Y  Y
صدر ایوان بالا پاکستان  Y  Y
اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان  Y  Y
منصف اعظم پاکستان  Y  Y
وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے منصفین اعظم  Y  Y
صوبوں کے گورنر  Y  Y
وفاقی وزرا (اور وفاقی وزرا کے مراعات کے حقدار اہلکار)  Y  Y
صوبوں کے وزرائے اعلیٰ  Y  Y
صوبوں کے وزرا  Y  Y
پاکستان میں انتخابات  Y  Y
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  Y
نائب اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان  Y
صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکر  Y
عدالت عالیہ پاکستان  Y  Y
پاکستان کے سفیر اور ہائی کمشنر  Y  Y
ڈویژنز کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیٹیکل ایجنٹس  Y

مشابہ پرچم ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Pakistan Flag specification: Resolution Passed by Constituent Assembly"۔ Pakistan.org۔ 12 نومبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2007 
  2. "Parliamentary History"۔ National Assembly of Pakistan۔ 21 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2007 
  3. "Parliamentary History of Pakistan" (PDF)۔ Parliamentary Division, Government of Pakistan۔ 08 فروری 2008 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2007 
  4. "Pakistan flag"۔ Ministry of Information and Broadcasting, Government of Pakistan۔ 05 مارچ 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2007 
  5. "Basic Facts"۔ Ministry of Information and Broadcasting, Government of Pakistan۔ 27 مارچ 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2007 
  6. ^ ا ب "Pakistan Flag"۔ Ministry of the Interior, Government of Pakistan۔ 14 نومبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2007 
  7. "Secs and advisers can't fly flags on cars, homes"۔ Daily Times of Pakistan۔ 21 October 2005۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2007 
  8. "National flag 'not being misused'"۔ Dawn Group of Newspapers۔ 13 January 2005۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 دسمبر 2007 
  9. ^ ا ب Note:- President and Prime Minister may fly a personal flag in addition to National Flag.