پایہ تخت عبد الحمید (ترکی: Payitaht Abdülhamid) ایک ترکی تاریخی ڈراما سیریز ہے جسے "ای ایس فلم" کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس ڈراما میں سلطنت عثمانیہ کے 34ویں اور آخری عثمانی سلطان عبد الحمید ثانی کے عہد کو دکھایا گیا ہے اور ان کی خلافت کے آخری دور کی عکاسی کی گئی ہے، نیز اس ڈراما میں مسلم امت کے تئیں سلطان کی فکر و مدد اور خلافت کو گرانے کے لیے یہود اور یورپ کی سازشوں کو دکھایا گیا ہے۔[1][2][3][4] یہ ڈراما دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ اردو زبان میں بھی ترجمہ ہوا ہے۔[5]

پایہ تخت: عبد الحمید
معروف بہسلطان عبد الحمید
تحریرعثمان بودور
اوغور اوزونوک
علی محمود سليمان
ہدایاتسردار آقار
نمایاں اداکاربلند اِنال
اوزلم جونکر
نشرترکی
پاکستان
زبانترکی
اردو
تعدادِ دور5
اقساط154
تیاری
فلم سازای ایس فلم
مقامترکی
دورانیہ150 منٹ
نشریات
چینلٹی آر ٹی 1
PTV Home
تصویری قسم576i (16:9 SDTV )
صوتی قسممکانی صوتی آواز
24 فروری 2017ء – موجودہ
اثرات
پچھلافلنطہ
بیرونی روابط
ویب سائٹ

کردار ترمیم

یہ ایک سلطنت اور عہد پر مبنی ایک ڈراما سیریز ہے، جس میں بے شمار کردار ہیں، چند اہم کردار یہ ہیں:

کردار اداکار تفصیل
سلطان عبد الحمید ثانی بلند اِنال سلطان ایک متقی اور مسلمانوں کا جذبہ رکھنے والا انسان ہوتا ہے، وہ حجاز تک ریلوے منصوبہ بناتا ہے اور اس کے لیے ہر طرح کی تگ و دو کرتا ہے۔ وہ سلطنت کو بیرونی اور داخلی خطرات سے بھی بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ پورا ڈراما اسی کردار کے ارد گرد گھومتا ہے۔
سلطان کی زوجہ بیدار قادین آفندی اوزلم جونکر سلطان کی بیوی اور حکومت کی ملکہ رہتی ہے، شہزادوں کی والدہ کا کردار ادا کرتی ہیں۔
تحسین پاشا بہادِر اوغلو سلطنت کے وزیر اعظم اور سلطان کے خاص معتمد رہتے ہیں، سلطان ان پر پورا بھروسا کرتا ہے، بہت ہی وفادار رہتے ہیں۔
تھیوڈور ہرتزل صایغین صویسال مرکزی مخالف کردار، صہیونی ہوتا ہے جو فلسطین میں صہیونی ریاست کا قیام چاہتا ہے اور سلطان کو راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش اور چال اپناتا ہے، خلافت کو بدنام کرنے کی بھی کوشش کرتا رہتا ہے۔
شہزادہ محمد عبد القادر جان سپاہی سلطان کا بیٹا، سلطنت کا شہزادہ، والدہ کا لاڈ پیار اسے سرکش اور متکبر بنا دیتا ہے، خلافت کے خلاف سازشوں میں استعمال ہوتا رہتا ہے۔
شہزادی احسان ازکی ایوب اغلو بلقان کی ایک خوبصورت لڑکی جو ایک حادثہ کے بعد شاہی خاندان کی مہمان بن جاتی ہے اور شہزادہ عبد القادر سے محبت ہو جاتی ہے۔
محمود پاشا خاقان بویاو سلطان کا بہنوئی ہوتا ہے، سلطنت کے اکثر منصوبوں کی مخالفت کرتا رہتا ہے، ریلوے منصوبہ کو ناکام کرنے کی پوری کوشش صرف کر دیتا ہے، نہایت لالچی اور غدار ہوتا ہے، سلطان کے قتل کی بھی سازش کرتا ہے۔
  1. "قطر تعرض شراء بث المسلسل التاريخي "عاصمة عبد الحميد""۔ الخليج أونلاين (بزبان عربی)۔ 22 أبريل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2018 
  2. "المسلسل التركي "عبد الحميد"۔۔ أرقام قياسية وإقبال عالمي"۔ www.aljazeera.net (بزبان عربی)۔ 10 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2018 
  3. "مسلسل عاصمة عبد الحميد يعود لجماهيرہ الجمعة المقبلة"۔ DailySabah Arabic۔ 21 أبريل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2018 
  4. بوابة العرب-هاجر المنيسي۔ "العرب القطرية: «عاصمة عبد الحميد الثاني» حيث انتهاء الخلافة الإسلامية"۔ العرب القطرية (بزبان عربی)۔ 25 يناير 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 دسمبر 2018 
  5. "Sultan AbdulHamid EPI04 Urdu | Turkish Dramas in urdu | Www.giveme5.co"۔ www.giveme5.co