پربھاس (پیدائش23 اکتوبر 1979ء ؛ اصل نام : پربھاس راجو اُپّل پتی Prabhas Raju Uppalapati ) ایک بھارتی تیلگو فلم اداکار ہیں۔[1] آپ تیلگو اداکار اُپّل پتی کرشنم راجو کے بھتیجے ہیں۔[2]

پربھاس
(تیلگو میں: ప్రభాస్ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پربھاس 2015ء میں اپنی فلم باہوبلی آغاز کی پرموشن کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائش 23 اکتوبر 1979ء (45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنائی، تمل ناڈو، بھارت
رہائش فلم نگر، حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت
قومیت بھارتی
نسل تیلگو
مذہب ہندو مت
والد اُپل پتی سوریہ نارائن راجو
والدہ سیواکماری
عملی زندگی
پیشہ اداکار
مادری زبان تیلگو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان تیلگو ،  تمل   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2002–حال
ویب سائٹ
ویب سائٹ http://www.prabhas.com
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پربھاس نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002ء میں بطور ہیرو فلم ایشور سے کیا، سال 2014ء میں وہ بالی وڈ کی فلم ایکشن جیکسن میں بطور مہمان اداکار آئے۔ 2015ء کی پربھاس کی فلم باہوبلی: دابگننگ تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق باہوبلی (فلم) ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فلم ہے۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں ورشم (2004ء )، چتر پتھی (2005ء)، چکرم (2005ء)، بِلّا (2009ء)، مسٹر پرفیکٹ (2011ء) ریبل (2012ء)اور مرچی (2013ء)شامل ہیں۔ سال 2014ء میں پربھاس بالی وڈ کی ہندی فلم ایکشن جیکسن میں مختصر کردار میں دکھائی دیے۔[3] 2015ء میں پربھاس نے باہو بلی میں کام کیا، جو بھارت کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم قرار پائی۔[4][5][6][7][8] پربھاس کی بیشتر فلمیں ہندی زبان میں ڈب اور ری میک کی جاچکی ہیں۔

ذاتی زندگی ترمیم

پربھاس 23 اکتوبر 1979ء کو آندھراپردیش، بھارت میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کانام یو سوریا نارائن راجو اور والدہ کا نام شیو کماری ہے۔ پربھاس تین بہن بنائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، بڑے بھائی کا نام پربودھ اُپّل پتی اور بہن کا نام پرگتی ہے، پربھاس کے چچا تیلگو اداکار اُپّل پتی کرشنم راجو ہیں۔

فلمی سفر ترمیم

پربھاس نے سال 2002 ء میں سے فلم ایشور سے کیریئر کا آغاز کیا۔ 2003 ء میں، انھوں نے راگھویندر میں مرکزی کردار حاصل کیا۔ 2004ء میں، انھوں نے فلم ورشم میں کام کیا۔ پربھاس کی اگلی فلم اداوی رامودو اور چکرم تھی۔ ستمبر 2005ء میں پربھاس نے ایس ایس راجمولی طرف سے ہدایت کردہ فلم چترپتھی میں کام کیا، ویب گاہ Idlebrain کے مطابق وہ سکرین پر ایک منفرد سٹائل اور وجاہت ظاہر ہے۔ یہ فلم 100 دن چلی ۔

بعد میں انھوں نے پورنامی، یوگی اور منّامیں میں کام کیا، جو 2007 ء میں ریلیز ہوئی ایکشن ڈراما فلم تھی۔ 2008ء میں انھوں نے ایکشن کامیڈی فلم بوجی گاڈو میں کام کیا۔ 2009ء میں پربھاس کی دوفلمیں بِلّااور ایک نرنجن ریلیز ہوئیں۔ 2010ء میں انھوں نے رومانٹک کامیڈی ڈارلنگ، 2011ء میں مسٹر پرفیکٹ اور 2012ء لارنس راگھوا کی طرف سے ہدایت کر دہ ایکشن فلم ریبلمیں اداکاری کی۔ ان کی اگلی فلم مرچی تھی، انھوں نے ایک تلیگو فلم سے ڈینیکینا ریڈی اور ہند ی فلم ایکشن جیکسن کے لیے ایک مختصر کردار بھی کیا۔

2015ء میں پربھاس کی سپر ہٹ فلم بھارتی فلم ڈائریکٹر راج مولی کی باہوبلی اپنی ریلیز کے دن ہی 60 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ قدیم ریاست میں دو بھائیوں کی تخت کے لیے جنگ پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں تمل اداکار شامل ہیں جن میں پربھاس، رانا دگوبتی، انوشکا شیٹھی اور تمنا بھاٹیہ اہم ہیں۔ اس فلم کی تیاری پر 120 کروڑ روپے کے قریب سرمایہ کاری کی گئی ہے، اس فلم نے مجموعی طور پر 600 کروڑ کا بزنس کیا ۔

فلمیں ترمیم

سال فلم کا نام(ترجمہ) کردار کا نام ہندی ڈب /ری میک/
2002 ء ایشور ایشور ہندی ڈب: حملہ دی وار
2003ء رگھوویندر رگھون ہندی ڈب: سنیاسی دا وارئیر
ہندی ری میک : روکی دا ریبل
2004ء ورشم (بارش) وینکٹ ہندی ڈب: بارش دا سیزن آف لو
2004ء اداوی رمودو رامُو ہندی ڈب: دا اسٹرونگ مین بادل
ماخوذ از: بادل (بوبی دیول)
2005ء چکرم آریہ ہندی ڈب: چکرم
ماخوذ از: کل ہو نہ ہو (شاہ رخ خان)
2005ء چترپتھی چترپتھی/شیواجی ہندی ڈب: چترپتھی/ حکومت کی جنگ
2006ء پورنامی شیو کیشو ہندی ڈب: تری دیو، پیار کی جنگ
2007ء یوگی ایشور چندر پرکاش/ یوگی ہندی ڈب: یوگی/ ماں قسم بدلہ لوں گا
2007ء منّا مُنّا ہندی ڈب: بغاوت ایک جنگ
2008ء بوجی گاڈو بوجی/ مونٹی ہندی ڈب: دیوا۔ دا مین آف پاور
2009ء بلا بِلّا ماخوذ از: ڈان(امیتابھ بچن)
2009ء ایک نرنجن چھوٹو ہندی ڈب: ایک ہی راستہ
2010ء ڈارلنگ پربھاس ہندی ڈب: سب سے بڑھ کر ہم
2011ء مسٹر پرفیکٹ وکی ہندی ڈب:نمبر1 مسٹر پرفیکٹ
2012ء ریبل (جنگ) رشی ہندی ڈب: ریبل
2012ء رینیکائنہ ریڈی مہمان اداکار ہندی ڈب: سب سے بڑی ہیرا پھیری 2
2013ء مرچی جے ہندی ڈب: خطرناک کھلاڑی
ری میک : زیر تکمیل (جان ابراہیم)
2014ء ایکشن جیکشن مہمان اداکار
2015ء باہوبلی:دا بگننگ(دبنگ) باہوبلی/ شیوُڈو
2017ء باہوبلی 2: دی کنکلوژن (2017ء فلم) باہوبلی/ شیوُڈو تیلگو/ تمل
2018ء ساہو اشوک چکرورتی/ ساہو/ سدھانت نندن ساہو تیلگو/ تمل /ہندی
2022ء رادھے شیام وکرم آدتیہ تیلگو/ تمل /ہندی
2023ء آدی پُرش راگھوا تیلگو/ تمل /ہندی
2023ء سالار پارٹ 1 : سیز فائر دیوا / دیورتھ رائی سر / سالار تیلگو/ تمل /ہندی
2024ء کلکی 2898 اے ڈی بھیروا تیلگو/ تمل /ہندی
2024ء کناپپا شیوا تیلگو/ تمل /کنڑا
2025ء راجا صاب تیلگو/ تمل /ہندی
2025ء سالار پارٹ 2 :شوریانگا پرووم دیوا / دیورتھ رائی سر / سالار تیلگو/ تمل /ہندی

حوالہ جات ترمیم

َ

  1. "باہوبلی نے تاریخ رقم کردی"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 11 جولائی 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016 
  2. سشی دھر اے ایس (11 نومبر 2012)۔ "فلم انڈسٹری میں پربھاس کے دس سال مکمل"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016 
  3. "ہندوستان کی سب سے مہنگے بجٹ کی فلم ؟"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 15 جولائی 2013۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016 
  4. سنگیتا دیوی (10 جولائی 2015)۔ "باہو بلی کا ریویو"۔ دی ہندو۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016 
  5. "باہو بلی کا باکس آفس پر پہلا دن Office"۔ 07 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016 
  6. اوہ!... 'پی کے اب بھارت کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم نہیں رہی۔ . فوربس ڈاٹ کام (14 اگست 2015). Retrieved on 2016-04-28.
  7. "'Baahubali' Zooms Past 'Dhoom', Now India's All Time #3"۔ Forbes۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016 
  8. Mike McCahill (12 July 2015)۔ "Baahubali: The Beginning review – fantastic bang for your buck in most expensive Indian movie ever made"۔ the Guardian۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 ستمبر 2016