آن لائن (online) کے برعکس پرے خط (offline) کی اصطلاح ایسی صورت میں اختیار کی جاتی ہے کہ جب (عام طور پر کوئی برقی و شمارندی) اختراع (device) براہ راست کسی دوسری یا بالائی اختراع کے اثر سے ہٹ چکی ہو یا دور ہو چکی ہو؛ اسی ہٹ جانے یا دور ہوجانے کی وجہ سے اسے انگریزی میں off اور اردو میں پرے سے تعبیر کیا جاتا ہے، اردو میں پرے کے معنوں میں ہٹ جانا، فاصلہ پیدا ہو جانا، الگ ہوجانا اور دور ہو جانا وغیرہ شامل ہیں۔[1] پرے خط کے مفاہیم میں؛ کسی ایک اختراع کا دوسرے سے الگ ہوجانا، کسی ایک نظام (مثال کے طور پر شمارندے) کا دوسرے متعلقہ نظام (مثال کے طور پر جالکار) سے دور ہو جانا اور یا پھر کسی برقی عالجہ سے ہٹ جانا وغیرہ شامل ہیں۔

حوالہ جات ترمیم