پنجاب اسٹیڈیم لاہور، پاکستان میں واقع ایک فٹ بال کا میدان ہے۔ یہ فٹ بال کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ اسٹیڈیم 2003ء میں 220 ملین پاکستانی روپے کی لاگت میں تعمیر ہوا۔ اس اسٹیڈیم میں 64000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس منصوبے کا ڈیزائن و تعمیر خلیل الرحمن اینڈ ایسوسی ایٹس نے مکمل کی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کا مرکزی دفتر بھی اس اسٹیڈیم سے ملحقہ ایک عمارت میں واقع ہے۔ حال ہی میں اس اسٹیڈیم میں اے ایف سی صدارتی کپ 2007ء کے کئی مقابلے منعقد ہوئے۔ محمد عیسیٰ پہلے کھلاڑی تھے جنھوں نے یہاں منعقد کسی بھی عالمی مقابلے میں پہلا گول کیا۔ یہ گول انھوں نے 18 جون 2005ء کو پاکستان اور بھارت کے مابین ایک فٹ بال میچ میں کیا۔

مزید دیکھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم