پورٹ لینڈ سیمنٹ ‎(portland cement)‎ جسے آرڈینری پورٹ لینڈ سیمنٹ ‎(ordinary portland cement)‎بھی کہا جاتا ہے، سیمنٹ کی ایک عام قسم ہے۔ اس کا رنگ سرمئی ہوتا ہے۔ یہ پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سیمنٹ ہے۔ یہ سیمنٹ کلنکر کو پیس کر باریک پاؤڈر کی شکل میں حاصل کیا جاتا ہے۔ اس میں تھوڑا سا کیلشیم سلفیٹ ڈالا جاتا ہے جو اس کے سیٹ (set) ہونے کے وقت کو کنٹرول کرتا ہے۔

‎پورٹ لینڈ سیمنٹ کی بوریاں‎

100 کلوگرام سمنٹ کو سخت ہونے (hydration) کے لیے صرف 35 کلوگرام پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس طرح بہترین مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔ لیکن اتنے کم پانی سے بننے والا سمنٹ مکسچر اتنا گاڑھا ہوتا ہے کہ مشکل سے بہتا ہے اور اسے فٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے 35 کی بجائے 50 سے 60 کلو پانی ڈالا جاتا ہے۔ کچھ پانی گرمی کی وجہ سے بخارات بن کر اُڑ جاتا ہے۔ اس سے زیادہ پانی ملانے سے سیمنٹ کی مضبوطی کم ہوتی چلی جاتی ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

سفید پورٹ لینڈ سیمنٹ