پلیہ
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام باری (Bari)
صدر علاقہ نکی ویندولا (Nichi Vendola)
صوبوں کی تعداد 5
کمونے کی تعداد 258
رقبہ 19,366 مربع کلومیٹر (ساتواں ۔ 6.4 فیصد)
آبادی 4,071,518 (ساتواں ۔ 7.0 فیصد)
علامت


پلیہ (انگریزی: آپولیہ Apulia) (اطالوی :پلیہ Puglia) جنوبی اٹلی کا علاقہ ہے جس کے شمال میں اٹلی کا علاقہ مولیزے، مغرب میں کمپانیہ، جنوب مغرب میں بازیلیکاتا، مشرق میں بحیرہ روم کا حصہ بحیرہ آڈریاٹک (Adriatic Sea)، جنوب مشرق میں بحیرہ عیونین (بحیرہ ایونی) اور جنوب میں خلیج ترانتو واقع ہے۔ آڈریاٹک اور عیونین کے سمندروں سے پار یونان اور البانیہ کے ممالک واقع ہیں۔ علاقائی صدر مقام باری (Bari) ہے، علاقہ کا رقبہ19,366 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ چالیس لاکھ ہے۔ علاقہ کو چھ صوبوں میں تقسیم کیا گيا ہے جن میں سے پانچ صوبے باری، برندیسی ( بریندیزیفوجا (Foggiaلےچے (لیچہ) اور ترانتو ( تارانتو) ہیں، جبکہ چھٹا صوبہ بارلیتا، آندریا اور ترانی (Barletta Andria and Trani) کا 2005ء میں بنایا گیا ہے اور اس صوبہ کے لیے صوبائي نمائندون کے پہلے انتخابات 2008ء میں ہوں گئے۔ علاقہ زیادہ تر میدانی ہے، لیکن ساحلی علاقوں میں کئی چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں واقع ہیں۔

علاقہ کے پانچ باضابطہ صوبوں کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2005ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونی
1 باری (Bari) 1,594,109 5,138 48
2 برندیسی (بریندیزی) 402,093 (2001ء) 1,839 20
3 فوجا (Foggia) 686,856 7,190 64
4 لےچے (لیچہ) 787,639 (2001ء) 2,759 97
5 ترانتو (تارانتو) 580,588 2,437 29

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

ماضی سے ہی فارمنگ اہم ترین پیشہ رہا ہے، لیکن صنعتی ترقی بھی آہستہ آہستہ ہوئی ہے۔ فارمی پیداواروں میں زیتون، انگور، بادام، تمباکو وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاقہ گلہ بانی بھی اہم پیشہ ہے اور اہم پالتو جانوروں میں بھیڑیں، سور، بکریاں وغیرہ شامل ہیں۔ صنعتی پیداوار پیٹرولیم اور پیٹرولیم کی مصنوعات، کمیائی مرکبات، سیمنٹ، لوہا اور سٹیل، تیار اور سربند خوردنی مصنوعات، پلاسٹک اور شرابیں شامل ہیں۔ ساحلی علاقوں میں ماہی گیری بھی اہم پیشہ ہے۔ شعبہ خدمات اور سیاحت زمانہ جدید میں اہم ذرائع آمدنی کے طور پر ابھر رہے ہیں۔

پلیہ کے صوبے

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (05۔2004ء) صوبہ
1 باری (Bari) 328458 باری (Bari)
2 ترانتو (تارانتو) 199012 ترانتو (تارانتو)
3 فوجا (Foggia) 154780 فوجا (Foggia)
4 بارلیتا (Barletta) 93104 باری (Bari)
5 لےچے (لیچہ) 92,061 لےچے (لیچہ)
6 برندیسی (بریندیزی) 89,422 برندیسی (بریندیزی)
7 مانفریدونیا (مانفریدونیا) 57,424 فوجا (Foggia)
8 چیرینیولا (چیریگنولا) 57813 فوجا (Foggia)
9 بیتونتے (Bitonto) 56420 باری (Bari)
10 بیچیلیعے (Bisceglie) 53405 باری (Bari)

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

تصاویر ترمیم

مزید پڑھیے ترمیم

بیرونی روابط ترمیم