پڑھیار (پڈھیار، پرتیہار، پریہار یا پرہار) بنیادی طور پر ایک گجر شاہی قبیلہ ہے۔ جنھوں نے گجر پرتیہار سلطنت کی بنیاد رکھی اور شمال مغربی ہندوستان پر چھٹی سے دسویں صدی عیسوی تک راج کیا۔ اس قبیلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ راجستھان، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، مہاراشٹر، مدھیا پردیش، اتر پردیش، گجرات، دہلی، ہریانہ، بہار، مشرقی پنجاب، مغربی بنگال، آزاد کشمیر، شمال مغربی سرحدی صوبہ، مغربی پنجاب وغیرہ میں پائے جاتے ہیں۔