ٹیلی مواصلات اور ہندسیات مصنع لطیف میں پیمانیت / پیمانہ پذیری (scalability) کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ یہ کسی نظام کی وہ خاصیت ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ نئے مراحل اور تبدیل ہوتی اور بڑھتی ہوئی ضروریات کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے یا یہ کہ اگر ضرورت درپیش آجائے تو اپنا دائرہ عمل وسیع کرسکنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔