چندیری، شمالی  وسط ہند کا شہر اور پرانا قلعہ جو 24 درجہ 42 دقیقہ عرض البلد پر واقع ہے اور اس کے مشرق کے رخ کے سامنے دریائے بیتوا کی وادی نظر آتی ہے، البیرونی [2]اور ابن بطوطہ[3] قلعہ کا ذکر نہیں کرتے اور ان کے یہاں جس جگہ کا ذکر کیا گیا ہے وہ بوڑھی چندیری ہے، جو  موجودہ چندیری کے محل وقوع سے 15 کلومیٹر کے فاصلہ پر اس کے شمال مغرب میں واقع ہے۔


Chendaree
قصبہ
View of Chanderi town from kila Kothi. The Chaubisi Jain temple with 24 shikharas, installed in 1836 by Bhattaraka Harichand of Sonagir, is in the center.
View of Chanderi town from kila Kothi. The Chaubisi Jain temple with 24 shikharas, installed in 1836 by Bhattaraka Harichand of Sonagir, is in the center.
چندیری is located in مدھیہ پردیش
چندیری
چندیری
Location in Madhya Pradesh, India
متناسقات: 24°43′N 78°08′E / 24.72°N 78.13°E / 24.72; 78.13
ملک بھارت
صوبہمدھیہ پردیش
ضلعاشوک نگر
قائم ازراجا شیشوپال (mentioned in مہابھارت)
وجہ تسمیہChedi Kingdom
حکومت
 • قسمCity Municipality Board
رقبہ
 • کل10.7 کلومیٹر2 (4.1 میل مربع)
بلندی456 میل (1,496 فٹ)
آبادی (2011)
 • کل33,081[1]
 • درجہ3rd in اشوک نگر ضلع
زبانیں
 • دفتریبندیل کھنڈی, ہندی
منطقۂ وقتIST (UTC+5:30)
ٹیلی فون کوڈ07547
گاڑی کی نمبر پلیٹMP 67
ویب سائٹchanderi.nic.in

مسلم فاتحین چندیری ترمیم

یہاں ہندو اور جین آثار قدیمہ کے درمیان مسلمانوں کے قلعوں کے کھنڈر موجود ہیں، جو غالبا آٹھیوں صدی ہجری چودہویں صدی عیسوی کے ابتدائی زمانہ کے ہیں، اس لیے کہ گو غیاث الدین بلبن نے جو اس وقت ناصر الدین محمود کا نائب تھا، 1250 عیسوی میں اس شہر کو فتح کر لیا تھا ، لیکن اس وقت فاتح کے پیش نظر مستقل قبضہ نہ تھا، لہذا مسلمانوں کا اس پر باقاعدہ قبضہ اس وقت ہوا جب 705ھ/1305ء میں عین الملک نے راجا ہرانند کو شکست دی، اس واقعہ کے چارسال بعد تلنگانہ کے مقام ورنگل پر حملہ کرنے سے پہلے ملک کافور نے اس مقام کو اپنی فوجوں کا مستقر بنایا۔

نیا چندیری ترمیم

نیا چندیری غالبا مالوہ کے غوری بادشاہوں نے نویں صدی ہجری /پندرہویں صدی عیسوی کے آغاز میں میں بسایا[4]اور مالوہ میں جو جنگیں ہوئیں ان کے دوران میں سلطان علاو الدین خلجی اول نے 842ھ/1438ء میں اسے غوریوں سے چھین لیا[5]۔

چندیری پر ہندو و مسلم حکمرانوں کی کشمکش ترمیم

یہ مقام خلجی صوبے داروں کے ماتحت رہا،  تاآنکہ متلون مزاج صوبے دار بہجت خاں نے بغاوت کردی اور محمود ثانی  کے مقابلہ میں اس کے بھائی صاحب خاں کی حمایت کی ، جو محمد ثانی کے نام سے برائے نام بادشاہ بن گیا تھا اور 919ھ/1515ء میں دہلی کے سکندر لودھی سے مدد کی درخواست کی ، چونکہ چندیری بندیل کھنڈ اور مالوہ کی سرحد پر واقع تھا، اس لیے اس کے بعد یکے بعد دیگرے اس پر مختلف لوگوں کا قبضہ ہوتا رہا، سکندر کی فوجیں 921ھ/1515ء تک اس پر قابض رہیں ، لیکن ان کے وہاں سے ہٹ جانے کے بعد اس پر چتوڑ کے رانا نے قبضہ کر لیا اور محمود ثانی کے معزول کردہ وزیر میدنی رائے کو ، جو مانڈو کے قتل عام سے جان بچاکر نکل آیاتھا ، یہاں کا صوبے دار مقرر کر دیا، 934ھ/1528ء میں بابر نے چندیری اس سے چھین لیا اور صاحب خاں کے بیٹے احمد خاں کو واپس دے دیا، آگے چل کر اس پر پوربیا راجپوت پورن مل کا قبضہ ہو گیا اور 947ھ/1540ء کے قریب شیر شاہ نے اسے فتح کر لیا، لیکن پورن مل دوبارہ اس پر قابض ہو گیا اور اس نے چندیری کے مسلمانوں کا قتل عام کیا اور ان کی تذلیل کی ، شیر شاہ نے 950ھ/1543ء میں اس سے انتقام لیا۔[6]

 
ایک سرنگ کا منظر

چندیری پر اکبر کا قبضہ ترمیم

جب اکبر نے مالوہ کا صوبہ فتح کیا تو چندیری اس کی ایک سرکار کا صدر مقام ہوا۔[7]کہتے ہیں کہ یہ اس وقت ایک بڑا شہر تھا اور اس میں 14 ہزار پتھر کے مکان اور 1200 مسجدیں تھیں، اس کے بعد یہ کئی مرتبہ بندیلوں کے قبضہ میں آیا اور 12ویں صدی ہجری اور 18ویں صدی عیسوی کے آغاز کے بعد سے ہندووں کے قبضہ میں رہا۔

شہر پناہ اور قلعہ ترمیم

شہر فصیل سے گھرا ہو ا ہے جس میں پانچ دروازے ہیں، ایک دروازہ کاٹی گھاٹی ہے جو سطح زمین پر ابھری ہوئی چٹان کو کاٹ کر بنایا گیا ہے، قلعہ اس سے کوئی 70میٹر کی اونچائی پر بنا ہوا ہے اور یہاں پانی پہاڑی کے دامن میں بنے ہوئے ایک بڑے حوض سے پہنچایا جاتا ہے، حوض تک پہنچنے کے لیے ایک مسقف راستہ بنا ہوا ہے۔

 
ایک خوبصورت نظارہ

جامع مسجد ترمیم

یہاں کی جامع مسجد مانڈو کی جامع مسجد سے ملتی جلتی ہے، اس کے ایوان کے اوپر بلند گنبد ہیں ، جنہیں بنیاد محراب اور وسط محراب کے مابین سہاروں سے اونچا کیا گیا ہے،  لیکن ان کی کانس کو لہریے دار دیوار گیریوں کیایک قطار پر قائم کیا گیا ہے ، یہ چیز گجراتی کاریگروں کی ساختہ ہے، مدرسہ اور شہزادی کا روضہ نیز دو مقبرے اسی انداز تعمیر کے بہت اچھے نمونے ہیں۔

کوشک محل ترمیم

فتح آباد کے نواح میں تین میٹر مغرب کی طرف غالبا اس زمانہ سے کچھ پہلے کی یادگار  کوشک محل ہے، یہ ایک وسیع و عریض عمارت ہے ، اس کی جو چار منزلیں باقی رہ گئیں ہیں ان کے درمیان میں سے ایک دوسرے کو کاٹتے ہوئے راستے گزرتے ہیں اور اس طرح عمارت کا اندرونی حصہ چار مساوی حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے، کوشک محل کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ وہی سات منزلہ محل ہے جس کی تعمیر کا حکم محمود شاہ اول نے 849ھ/1445ء میں دیا تھا۔

بادل محل دروازہ ترمیم

قلعہ کے مغربی پائے پر بادل محل دروازہ نام کا ایک پھاٹک ہے، جو باقی عمارت سے علاحدہ ہے، یہ ایک فتح دروازہے جو دو مخروطی پشتوں کے درمیان بنایا گیا ہے اور ضرورت سے کچھ زیادہ ہی مرصع و مزین ہے [8]

حوالہ جات ترمیم


  1. http://www.census2011.co.in/data/town/802407-chanderi.html
  2. تحقیق ماللہند من مقولہ مقبولۃ فی العقل او مرذولۃ
  3. رحلۃ ابن بطوطہ
  4. دلاور خاں اور ہوشنگ آباد کے کتبات، درASI , AR  1928ء- 1929ء  ص: 128 و EIM 1943ء ص: 47
  5. تاریخ الفی: 123
  6. تاریخ فرشتہ: 160/2
  7. آئین اکبری: 122/1
  8. guide to chanderi M.B. Grade، محکمہ آثار قدیمہ گوالیار 1928ء/ ASI Annual Reports 1924ء- 1925ء ص 163 – 164/ The monuments of muslim by sir john marshall india : 3/622