چیتن بھگت

بھارتی صحافی

چیتن بھگت (پیدائش: 22 اپریل 1974ء) مشہور بھارتی ناول نگار اور قلم کار ہیں۔ ان کے پہلے دو ناول انتہائی کامیاب رہے۔ نیز چیتن بھگت بھارت کے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا اور ہندی اخبار دینک بھاسکر کے کالم نگار بھی ہیں۔

چیتن بھگت
پیدائشاپریل 1974 (عمر  سال)
نئی دہلی، بھارت
زبانانگریزی (ناول اور کالم نگاری)، ہندی (کالم نگاری)
قومیتبھارتی
نسلپنجابی
تعلیمArmy Public School, Dhaula Kuan, انڈین انسٹیچیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی(آئی آئی ٹی دہلی) (بی ٹیک، میکانیکی انجینئری)، Indian Institute of Management Ahmedabad(IIM A) (ایم بی اے)
اصنافافسانوی، رومان، حقیقت پسند افسانہ نگاری، غیر افسانوی ادب
نمایاں کامFive Point Someone, One Night @ the Call Center, Half Girlfriend, The 3 Mistakes of My Life, 2 States: The Story of My Marriage, Revolution 2020, One Indian Girl
شریک حیاتانوشا سوریہ نارائن بھگت (ش 1998ء تاحال)
اولادشیام، ایشان

ان کا پہلا ناول "فائیو پوائنٹس سم وَن" جہاں آئی آئی ٹی پوئی اور دوسرا ناول "ون نائٹ ایٹ کال سینٹر" گڑگاؤں کے ایک کال سینٹر پر مبنی تھا۔ واضح رہے کہ ان دونوں ناولوں نے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے اور آج بھی بڑے کتب خانوں میں ان کے یہ دونوں ناول فروخت کے لحاظ سے نمایاں مقام پر نظر آتے ہیں۔ کچھ برس احمد آباد میں رہے اور یہاں کے انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائی کی۔

چیتن بھگت سنہ 2008ء میں منظر عام پر آنے والی بالی وڈ فلم "ہیلو" کے اسکرپٹ نویس بھی ہیں جو انہی کے ناول "ون نائیٹ ایٹ دی کال سینٹر" پر مبنی ہے۔

تقریبا 11 برس ہانگ کانگ میں رہنے کے بعد انھوں نے سنہ 2008ء میں ممبئی میں سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

تعلیم ترمیم

چیتن بھگت کی ابتدائی تعلیم دھولا کنواں، نئی دہلی کے آرمی پبلک اسکول (1978ء - 1991ء) میں ہوئی۔ اس کے بعد آئی آئی ٹی، نئی دہلی (1991ء - 1995ء) سے انجینئری کی تعلیم مکمل کی اور بعد ازاں انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، احمد آباد سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔ جہاں انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ، احمد آباد نے انھیں "بہترین طالب علم" انعام کا تمغا بھی عطا کیا۔

انٹرویو ترمیم

انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ "ہندی کے قارئین تک پہنچنا بہت ضروری ہے، اگر میں ان تک نہیں پہنچ سکا تو میں ایک ہندوستانی مصنف نہیں ہوں"۔[1] چیتن بھگت کو "نوخیز بھارت" کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ نیز یہ انگریزی اور ہندی اخبارات کے لیے کالم بھی لکھتے ہیں جن میں چیتن قومی ترقی سے متعلق امور پر توجہ دیتے ہیں۔

فلموگرافی ترمیم

سال فلم منظر نویس منظر نویس فلم پروڈیوسر نوٹس
2008 ہیلو ہاں
2009 تھری ایڈیٹس ہاں
2012 Nanban ہاں
2013 Kai Po Che! ہاں ہاں فاتح فیئر ایوارڈ برائے بہترین سکرین پلے
2014 2 اسٹیٹس ہاں ہاں
2014 کک ہاں
2016 ہاف گرل فرینڈ ہاں ہاں ہاں

حوالہ جات ترمیم

  1. "http://in.jagran.yahoo.com/cinemaaza/cinema/news/201_203_205807.html"۔ 27 نومبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2016  روابط خارجية في |title= (معاونت)

بیرونی روابط ترمیم