ڈیلی سچ بھارت کے زیر انتظام علاقہ جموں سے چھپنے والا اردو اخبار ہے۔ اس کے بانی راجا محمد اکبر خان تھے۔ یہ اخبار 1940 میں جاری ہوا۔[1] یہ اخبار بھارت کی تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کرچکا ہے۔ آج اس کی ملکیت سچ گروپ کے ہاتھوں میں ہے جس کے مالک کرشن لال گپتا ہیں۔[2]

ڈیلی سچ
فائل:Daily Sach Logo.jpg
قسمروزنامہ
ہیئتمکمل اخبار
مالککرشن لال گپتا
ناشرسچ گروپ
ایڈیٹر ان چیفکرشن لال گپتا
آغاز1940
سیاسی صف بندیآزاد
زباناردو
صدر دفترDaily Sach, 24-25 Sarwal Colony,Jammu-180005, India
ویب سائٹdailysach.in

تاریخ ترمیم

20 ویں صدی ترمیم

ڈیلی سچ 1940 میں میرپور قائم ہوا تھا جو اب پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر کا حصہ ہے۔[3] ط برطانوی بھارت میں یہ ایک ہفتہ وار کے طور پرشروع ہوا تھا۔ اس میں بھارت اور دنیا بھر کی خبریں شائع ہوتی تھی۔ بعد میں یہ روزنامے کی شکل میں شائع ہوا۔1946 میں عین اپنی طبعی موت سے پہلے راجا محمد اکبر خان نے اس اخبار کی ملکیت ماسٹر روشن لال کے حوالے کردی جو ان کے رفیق دیرینہ تھے۔[4] بھارت کی آزادی کے بعد یہ اخبار جموں سے چھپنے لگا اور قارئین کی ایک کثیر تعداد جموں، سری نگر اور بھارت کے باہر بھی قائم ہو گئی۔1995 میں اخبار کی ادارت کرشن لال گپتا کو دی گئی کیونکہ ماسٹر جی علیل ہو گئے تھے۔

21 ویں صدی ترمیم

ڈیلی سچ خطاطی کے دور سے آگے نکل کر ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ پرنٹنگ کے دور میں داخل ہوا۔ یہ قدیم ترین اردو اخبار کے طور پر مستحکم ہوا اور جموں میں سب زیادہ پڑھا جانے والا اردو اخبار قرار پایا۔[5]

حوالہ جات ترمیم

  1. http://www.viewpointonline.net/site/component/content/article/38-bottomnews/3572-role-of-kashmiri-leaders.html
  2. http://www.pressclubofjammu.com/member.html[مردہ ربط]
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 10 جنوری 2006 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2015 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 01 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2015 
  5. "Govt. of Jammu & Kashmir, Director Of Information & Public Relations :: News Papers List"۔ 15 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولا‎ئی 2015