ڈیموں کا عالمی کمیشن (انگریزی: World Commission on Dams) (محتصرًا: ڈبلیو سی ڈی) اپریل 1997ء سے لے کر 2001ء تک قائم رہا۔ اس کا مقصد بڑے ڈیموں کے ماحولیاتی، سماجی اور معاشی اثرات پر تحقیق کرنا۔ یہ خودساختہ ڈبلیو سی ڈی میں شہری سماج، تدریسی ارکان، نجی شعبہ، پیشہ ورانہ ایسوسی ایشن اور ایک حکومت کا نمائندہ شامل تھا، جو بڑے ڈیموں کے اثرات کا جائزہ لیتے تھے۔ اس میں ڈیم سے متاثرہ برادریوں اور منصوبوں کے ترقی کنندوں کا جائزہ بھی شامل تھا۔

اس کمیشن کا مقصد ایک اختتامی رپورٹ کو جاری کرنا تھا جو نیلسن منڈیلا کی زیر سرپرستی نومبر 2000ء پر منظر عام پر پیش کی گئی۔ رپورٹ میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے دس رہنمایانہ خطوط کی سفارش کی گئی۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. بین الاقوامی ندیاں، ڈیموں کے عالمی کمیشن کا فریم ورک - ایک مختصر تعارف، 29 فروری، 2008ء

بیرونی روابط ترمیم