مونا ذو الفقار ، ایک معروف کارپوریٹ وکیل

کارپوریٹ وکیل یا کارپوریٹ کونسل ایک قسم کا وکیل ہے جو کارپوریٹ قوانین میں مہارت رکھتا ہے۔[1] کارپوریٹ وکلا جو کمپنیوں کے اندرونی معاملات دیکھتے ہیں اور ان کے لیے کام کر رہے ہیں ان کو اندرون خانہ وکیل کہا جاتا ہے۔

کردار اور ذمہ داریاں ترمیم

ایک کارپوریٹ وکیل، تجارتی لین دین کی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کارپوریشنوں کو ان کے قانونی حقوق اور فرائض بشمول کارپوریٹ افسران کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں مشورہ دینے کا کام کرتے ہیں۔ یہ فرائض انجام دینے کے لیے، انھیں کنٹریکٹ قانون، ٹیکس قانون، اکاؤنٹنگ، سیکیورٹیز قانون، دیوالیہ پن، دانشورانہ املاک کے حقوق، لائسنسنگ، زوننگ کے قوانین اور کارپوریشنز کے کاروبار سے متعلق مخصوص قوانین کے بارے میں علم ہونا چاہیے جن کے لیے وہ کام کرتے ہیں۔[2][3] حالیہ برسوں میں والمارٹ اور جنرل موٹرز جیسی معروف کمپنیوں کے تنازعات نے اندرونی تحقیقات میں کارپوریٹ وکلا کے پیچیدہ کردار کو اجاگر کیا ہے، جس میں کمپنی کے ممکنہ غلط کاموں کو پناہ دینے کے لیے اٹارنی – کلائنٹ کے استحقاق پر غور کیا جا سکتا ہے۔

کارپوریٹ قانون کا عمل میں فوجداری قانون کے مقابلے میں کم مخالفت دیکھنے کو ملتی ہے۔ تجارتی لین دین کے دونوں اطراف کے وکیل سہولت کاروں کی طرح کام کرتے ہیں۔ لین دین ساتھیوں کے درمیان ہوتا ہے، اس لیے ان کے درمیان بہت کم ہی اختلافات ہوتے ہیں۔ کارپوریٹ وکلا معاہدوں کا جائزہ لیتے ہیں، لین دین کی تشکیل، کاروباری ملاقاتوں میں شرکت، دستاویزات کا مسودہ تیار، سودوں پر گفت و شنید کرتے ہیں۔


۔ کارپوریٹ اء ان لین دین کی تشکیل کرتے ہیں، دستاویزات کا مسودہ تیار کرتے ہیں، معاہدوں کا جائزہ لیتے ہیں، سودوں پر گفت و شنید کرتے ہیں اور میٹنگز میں شرکت کرتے ہیں۔ [2] [3]

کارپوریٹ وکیل کے تجربات کا انحصار وکیل کی قانونی فرم کے جغرافیائی محل وقوع اور فرم میں وکلا کی تعداد پر ہوتا ہے۔[4] ایک چھوٹے شہر کی ایک چھوٹی فرم میں کارپوریٹ وکیل بہت سی قلیل مدتی ملازمتیں کرتا ہے جیسہ کہ وصیت کا مسودہ تیار کرنا، طلاق کی معاملات دیکھنا اور جائداد کے لین دین کروانا۔ جب کہ ایک بڑے شہر کی فرم میں کارپوریٹ وکیل کئی مہینے صرف ایک کاروبار پر گفت و شنید کرنے کے لیے وقف کر سکتا ہے۔[2] [3]

اس پیشے سے وابستہ افراد کی پڑھی جانی والی اشاعتوں میں گلوبل لیگل اسٹڈیز، لائرز ویکلی اور نیشنل لا جرنل شامل ہیں۔[2]

بھی دیکھو ترمیم

  • کارپوریٹ قانون
  • انٹرپرائز قانونی انتظام
  • جنرل کونسل

حوالہ جات ترمیم

  1. Ralph Nader and Wesley J. Smith۔ No Contest: Corporate Lawyers and the Perversion of Justice in America۔ ISBN 0-375-75258-7 
  2. ^ ا ب پ ت Alan B. Bernstein and Princeton Review Publishing Staff (2004)۔ "Corporate Lawyer"۔ Guide to Your Career۔ The Princeton Review۔ ISBN 0-375-76399-6 
  3. ^ ا ب پ "Corporate Law Basics"۔ The Vault College Career Bible۔ Vault Inc.۔ 2007۔ صفحہ: 289–290۔ ISBN 1-58131-419-1 
  4. استشهاد فارغ (معاونت) 

مزید پڑھنے ترمیم