کاک ٹیل (انگریزی: Cocktail) ایک آمیزشی خمار زدہ مشروب ہے، جو یا تو مختلف شرابوں کے ملنے سے تیار ہوتی ہے یا پھر ایک یا اس سے زیادہ شراب کو دیگر اجزائے مرکب سے ملا کر تیار کی جاتی ہے، جیسے کہ پھلوں کا رس، کسی مزے کی حامل شربت یا کریم۔ مختلف قسم کے کاک ٹیل موجود ہیں، جو اضافی اجزا کی تعداد کے حساب سے مختلف ہیں۔ کاک ٹیل کے ارتقائی پہلو پر کافی بحث کی جا چکی ہے۔

ووڈکا مارٹینی کی تصویر جس کا تذکرہ اس مضمون میں ہے۔

کاکٹیل بناتے وقت لوگ اپنے منہ کے مزے کے حساب سے مختلف نئے پیگ بنا سکتے ہیں۔ تاہم اس کوشش میں غلطیوں سے بچنے کے لیے سب سے اچھا طریقہ ہے کہ پہلے لوگ مروجہ کاکٹیل کے بارے میں جانیں اور اس سے ملتا جلتا لبھاؤنا آمیزہ تیار کریں۔ سب سے عام آمیزہ مارٹینی ہے۔

اجزائے مرکبی: جن (Gin)، ڈرائی ورموتھ (Dry Vermouth), زیتون (Olive)/ لیمو کا چھلکا

گلاس: مارٹینی گلاس

1.5 آؤنس (45 ملی) جن اور 0.75 آؤنس (22 ملی) ڈرائی ورموتھ کو اچھی طرح سے ملاکر مارٹینی گلاس میں زیتون یا لیمو کے چھلکے کے ساتھ پیش کیا جانا چاہیے۔ اس کی جگہ پر اس میں ووڈکا بھی ملا سکتے ہیں، اس صورت حال میں اسے ووڈ کا مارٹینی کہتے ہیں۔[1]

اس طریقہ کار کے علاوہ کئی اور قسم کے کاک ٹیل مشہور ہیں۔ اس میں موجیٹو (Mojito) کاک ٹیل، پینا کولاڈا (Pina Colada)، مارگاریٹا (Margarita)، خوں خوار میری یا بلڈی میری (Bloody Mary) شامل ہیں۔ مختلف ممالک میں شراب جہاں کثرت سے استعمال ہوتی ہے، وہاں پر بھی کئی قسم کے روایتی کاک ٹیل موجود ہیں۔ ان کے علاوہ کئی نئے تجربے ہر روز کیے جاتے ہیں۔ لوگ اپنی پسند اور ذوق کے حساب سے کاک ٹیل کے اجزا اور ترکیبوں میں تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔

کاک ٹیل کا غیر خمار گزیدہ بدل ماک ٹیل ہے۔ اس کے بنانے میں شراب کا استعمال نہیں ہوتا۔ اس کی بجائے اس میں پھلوں کے رس اور مختلف قسم کی شربتیں ہوتی ہیں، جن کی آمیزش سے اس کی تیاری ہوتی ہے۔

نگار خانہ ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم