کبیر (ہندو مذہبی شخصیت)

{

کبیر (ہندو مذہبی شخصیت)
 

معلومات شخصیت
  • اتھر وید میں مذکو ہند کی ایک لوک داستان کی ارضی روح جو بعد میں ازاں روز افزوں بڑھتے ہوئے آہند آریائی اساطیری ادب میں ایک اہم حثیت اختیار کر گئی۔ * کُبیر سے وابستہ قدیم ترین اسطورے کی رو سے وہ یکشوں، راکشسوں اور گہیکوں کا سردار ہے۔ یہ پراسرار جناتی مخلوق نو بہتشی خزانوں کی محافظ تھی۔ زمین

میں مدفون قیمتی دھاتوں اور دوسری معدنیات کی حفاظت بھی یکشوں کے سپرد ہے۔ اگرچہ یکش آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں، لیکن گاہے بگاہے کبیر کے حکم سے انسان پر منکشف ہوتے رہتے ہیں انہی وجوہات کی وجہ سے کبیر کو دولت کا مالک ( دہن پتی ) بھی کہا گیا ہے۔ اس کی قیام گاہ جواہر کے رحم( رتن گربھ ) میں ہے ۔* کبیر کی کی داستان کے ماخذ رامائن اور پوران ہیں، جن میں اسے غیر آریائی رشی پلستہ اور رشی بھردواج کی بیٹی ادودا کا بیٹا بتایا گیا ہے۔ ایک اور روایت کے مطابق اس کا باپ بھردواج کا بیٹا وشاور تھا۔ چنانچہ اس پدری کنیت ویشورو ہے۔ چنانچہ مہا بھارت کی رو سے اس کی غیر آریائی ماں بھدر امر کی بیٹی تھی ۔ کبیر اور اس کے سوتیلے بھائی راون کے زیر حکومت علاقہ بیشتر جنوبی ہند اور سارے لنکا پر مشتمل تھا۔ راون راکشس قبیلے کا سردار تھا۔ اس نے کبیرا کو شکست دے کر تخت پر قبضہ کر لیا۔ بعد ازاں اس نے جنوبی ہند میں جلا وطن زندگی گزارتے رام کی بیوی سیتا کو اغوا کر لیا۔ کبیر رام کا اتحادی بن گیا اور اس کی وجہ سے کچھ وشنوی فرقوں کی اساطیر میں شامل کر لیا گیا۔ لیکن اسے شیو کا ساتھی بھی تسلیم کیا جاتا ہے اور شیو پرست فرقے اس کی تعظیم کرتے ہیں۔

  • ماخذ
  • منو دھرم شاشتر Glossary( کشاف اصطلاحات) ترجمہ ارشد رازی *