کتھی (audio speaker iconکتھی )(اردو: چاقو) 2014ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تمل، ایکشن ڈراما فلم ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار اے آر مروگاداس ہیں۔ اس فلم کے ستارے وجے(دو کرداروں میں)، سامنتھا اکنینی، نیل نتن موکیش اور ستیش ہیں۔ نیل نتن موکیش اس فلم سے اپنے تمل فلم صنعت کے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔[1][2]

کتھی
(تمل: கத்தி)‏
ریلیز پوسٹر
ہدایت کاراے آر مروگاداس
پروڈیوسرکے کرونامورتھی
اے شوبھاسکرن
منظر نویساے آر مروگاداس
کہانیاے آر مروگاداس
ستارےوجے
نیل نتن موکیش
سامنتھا اکنینی
ستیش
موسیقیانی رودھ روی چندر
سنیماگرافیجورج سی ویلیمز
ایڈیٹراے سریکر پرساد
پروڈکشن
کمپنی
اینگرن انٹرنیشنل
لائیکا پروڈکشن
تقسیم کاراروس انٹرنیشنل
تاریخ نمائش
  • 22 اگست 2014ء (2014ء-08-22) (دنیا بھر میں)
ملکبھارت
زبانتمل زبان
باکس آفس₹130 کروڑ

کہانی ترمیم

کولکاتا جیل سے فرار ایک مجرم کتھیریسن (وجے) اپنے آپ کو پولیس سے بچانے کے لیے بنکاک جانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ لیکن ایئرپورٹ پر اس کو ایک لڑکی انکیتا (سامنتھا اکنینی) سے پیار ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ بنکوک نہیں جاتا۔ ایک دن کتھیریسن اور اس کا دوست ایک جگہ سے گذر رہے ہوتے ہیں کہ اچانک ایک حادثہ ہوجاتا ہے۔ 4 افراد ایک شخص پر فائرنگ کرتے ہیں۔ جب کتھیریسن اور اس کا دوست وہاں جاتے ہیں تو وہ متاثر شخص جیوانندم (وجے)، کتھیریسن کی طرح ہوتا ہے۔ وہ دونوں جیوانندم کو اسپتال میں داخل کروا کر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔ کولکاتا پولیس جیوانندم کو کتھیریسن سمجھ کر گرفتار کر لیتے ہیں۔ اگلے دن کتھیریسن، جیوانندم کے جاننے والوں کے پاس پھنس جاتا ہے اور وہ اس کو جیوانندم سمجھ لیتے ہیں۔ کتھیریسن اور اس کا دوست ان کے اولڈ ایج ہوم (جیوانندم، ایک اولڈ ایج ہوم کا انچارج ہے) میں رہنے لگتے ہیں۔ کتھیریسن دوبارہ بنکوک جانے کا فیصلہ کرتا ہے لیکن جب وہ اس لڑکی کو دوبارہ اس اولڈ ایج ہوم (اس لڑکی کا دادا اولڈ ایج ہوم میں رہتا ہے) میں دیکھتا ہے تو فیصلہ رد کر دیتا ہے۔ دوسری طرف جیوانندم کولکاتا سینٹرل جیل میں اپنے ساتھ ہوا واقعہ پولیس والوں کو سناتا ہے، پولیس والوں کو یقین ہو جاتا ہے کہ یہ کتھیریسن نہیں ہے لیکن وہ اپنی عزت بچانے کے لیے اس کو رہا نہیں کرتے۔

ایک دن کچھ لوگ کتھیریسن کو ایک جگہ لے کر جاتے وہاں ایک بزنس مین شخص چراگ (نیل نتن موکیش) کتھیریسن (یہ شخص بھی کتھریسن کو جیوانندم سمجھتا ہے) کو کہتا ہے کہ وہ میرا کام کرے ورنہ وہ ان اولڈ ایج ہوم والے بوڑھوں کو مار دے گا۔ وہ کہتا ہے کہ کتھریسن ان بوڑھوں کے ایک کاغذ پر دستخط لے تو وہ کتھیریسن کو 25 کروڑ روپے دیں گے۔ کتھیریسن پیسوں کی لالچ میں ہاں کر دیتا ہے۔ پھر ایک تقریب جس میں جیوانندم کو خراج تحسین پیش کیا جانا تھا، اولڈ ایج ہوم والے بوڑھے اور کتھیریسن (جیوانندم کے روپ میں) جاتے ہیں۔ وہاں پہنچ کر کتھیریسن کو اصلی کہانی کا پتہ چلتا ہے کہ اولڈ ایج ہوم والے بوڑھوں کا جیوانندم سے کیا تعلق ہے۔ جیوانندم پمپل دھارا گاؤں کا رہاشی ہوتا ہے اس گاؤں کے لوگ کئی سالوں سے پانی کی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں۔ جیوانندم یہ جان جاتا ہے کہ گاؤں کی زمین کے اندر کافی پانی ہے۔ جیوانندم یہ پانی ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے۔ جن لوگوں کی زمینوں کے نیچے پانی ہوتا ہے اچانک ان زمینوں کے مالکوں کو کارپوریٹ کمپنیوں کے غنڈے مار کر زمین اپنے نام کروا لیتے ہیں۔ اگلے دن گاؤں میں کارپوریٹ کمپنیوں اپنا کام شروع کردیتی ہیں۔ جب جیوانندم ان کو روکنے کے لیے جاتا ہے تو وہ یہ کہتے ہیں کہ یہ زمین ان کے نام ہے۔ چراغ بھی وہاں موجود ہوتا ہے۔ پھر جیوانندم اور گاؤں والے احتجاج کرنے کے لیے شہر جا کر دھرنا دیتے ہیں۔ پولیس والے جیوانندم کو گرفتار کر کر اس پر تشدد کرتے ہیں۔ پھر گاؤں والے جیوانندم کو بچانے کے لیے میڈیا والوں کو اپنے گاؤں کے مسئلہ کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ لیکن کوئی میڈیا والا اب کی بات نہیں سنتا۔ جیوانندم کو پولیس سے رہا کروانے کے لیے 6 گاؤں والے خودکشی کرلیتے ہیں۔ خودکشیاں کرنے کے بعد میڈیا ایکشن میں آجاتا ہے، جیوانندم کو پولیس رہا کردیتی۔ دوسری طرف عدالت گاؤں میں ہونے والا کام رکوا دیتی ہے اور کیس ختم ہونے تک کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

یہ سب کچھ جاننے کے بعد کتھیریسن کو بہت دکھ ہوتا ہے کہ اس نے ایک بے قصور شخص لو جیل میں قید کروادیا۔ کتھیریسن چراغ کو پیسے لوٹا دیتا ہے اور انھیں منع کردیتا ہے کہ وہ یہ کام نہیں کر سکتا۔ پھر وہ اپنے آپ کو جیل والوں کے سونپ کر جیوانندم کو رہا کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ لیکن جب اس کو پتا چلتا ہے کہ گاؤں والوں چراغ کو پیسے لوٹانے پر چراغ نے گاؤں کے بوڑھوں پر حملہ کیا تو وہ گاؤں والوں بچانے کے لیے جاتا ہے اور ان غنڈوں کو مارتا ہے۔ پھر کتھیریسن کو خیال آتا ہے کہ جیوانندم کمزور ہے اور ان گاؤں والوں کے لیے لڑ نہیں سکتا تو کتھیریسن خود ان کے لیے لڑنے کا فیصلہ لیتا ہے۔

کتھیریسن، جیوانندم کی طرح گاؤں والوں کے تحفظ میں لڑنا شروع کردیتا ہے۔ وہ میڈیا والوں کو ان کے مسئلہ کے بارے میں بتاتا ہے لیکن کوئی کسی قسم کا ایکشن نہیں لیتے۔ ایک بوڑھا شخص کتھیریسن کو یہ تجویز دیتا ہے کہ ان میں سے کچھ لوگ دوبارہ خودکشی کر لیں تاکہ میڈیا حرکت میں آئے۔ لیکن کتھیریسن یہ کہتا ہے کہ وہ اس جنگ کو زندہ رہ کر ہی جیتے گیں۔ کتھیریسن شہر کا پانی بند کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تا کہ شہر کے لوگوں کو گاؤں والوں کے مسئلہ کے بارے میں پتا چلے۔ کتھیریسن اور اس کے ساتھی شہر کی مختلف پائپس لائن میں بیٹھ جاتے ہیں اور پانی کی سپلائی رک جاتی ہے۔

دوسری طرف کولکاتا جیل میں قید جیوانندم، جیل سے بھاگ جاتا ہے۔ جب وہ یہ دیکھتا ہے کہ اس کی طرح دکھنے والے شخص کتھیریسن شہر کے لوگوں کو مصیبت پہنچا رہا ہے تو وہ اس کے بارے میں ایک پولیس افسر کو بتانے کی کوشش کرتا ہے کہ اصلی جیوانندم وہ خود ہے، جبکہ شہر کا پانی بند کرنے والا ایک فرار مجرم کتھیریسن ہے۔ چراغ کو اس بات کا پتا چل جاتا ہے کہ جیوانندم، ایک پولیس افسر سے ملا۔(چراغ، کتھیریسن کے بارے میں نہیں جانتا ہے اور وہ سوچتا ہے کہ جیوانندم پائپ لائن سے کیسے نکل کر پولیس والوں کے پاس پہنچ گیا۔) چراغ، پولیس افسر کو مار کر جیوانندم کو قید کر لیتا ہے۔ دوسری طرف شہر کا پانی 3 دن بند رہنے کے بعد کتھیریسن میڈیا والوں سے بات کرکے ان کو اپنے گاؤں کے مسئلہ کے بارے میں بتانے لگتا ہے۔ دوسری طرف چراغ جیوانندم کو یہ کہتا ہے کہ تم تو یہاں قید ہو تم کیسے میڈیا والوں سے بات کرو گے (وہ یہ نہیں جانتا تھا کہ پانی 3 دن سے کتھیریسن نے بند کر کے رکھا تھا۔)۔ جب اچانک چراغ، کتھیریسن کو ٹی وی پر دیکھتا ہے تو چونک جاتا ہے پھر اس کو پتا چلتا ہے کہ جیوانندم جیل میں قید تھا اور اس کی جگہ کتھیریسن گاؤں والوں کی مدد کررہا تھا۔ دوسری طرف کتھیریسن میڈیا والوں کو گاؤں کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

کتھیریسن کے پیغام کے بعد شہر والوں کو گاؤں کی پریشانی کے بارے میں پتا چل جاتا ہے۔ چراغ، کتھیریسن کو یہ دھمکی دیتا ہے کہ اگر گاؤں والوں نے زمین اس کے نام نا کی تو وہ جیوانندم کو مار دے گا۔ دوسری طرف گاؤں والوں کو کتھیریسن کی اصلیت کا پتہ چل جاتا ہے کہ وہ جیوانندم نہیں کولکاتا جیل سے بھاگا قیدی ہے، کتھیریسن گاؤں والوں سے وعدہ کرتا ہے کہ گاؤں والے کاغذات پر دستخط کر دیں، وہ ان کاغذات کو چراغ کو نہیں دے گا اور جیوانندم کو بھی واپس لے کر آئے گا۔ گاؤں والے راضی ہو کر دستخط کر دیتے ہیں۔ کتھیریسن، چراغ کے پاس پہنچ کر جیوانندم کی رہائی مانگتا ہے تو چراغ کہتا ہے کہ میں اس کو نہیں چھوروں گا تو کتھیریسن بھی کاغذات کو پھاڑ دیتا ہے۔ چراغ کے غنڈے کتھیریسن پر حملہ کر دیتے ہیں، اس حملہ کے دوران چراغ مر جاتا ہے۔ کتھیریسن، جیوانندم کو وہاں سے بھگا دیتا ہے اور ان سے لڑنے لگتا ہے۔ جیوانندم اور گاؤں والے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کتھیریسن مر گیا، لیکن اگلے دن یعنی عدالت کے فیصلہ والے دن وہ وہاں موجود ہوتا ہے اور سب لوگ اس کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ جیوانندم کو وہاں سے بھگانے کے بعد کتھیریسن کا دوست اس کو وہاں سے بچا لیتا ہے۔

عدالت کا فیصلہ جیوانندم اور گاؤں والوں کے حق میں ہوتا ہے اور وہ کیس جیت جاتے ہیں۔ سارے گاؤں والے کتھیریسن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے بعد انکیتا، کتھیریسن کو اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہتی ہے اور کہتی ہے کہ تم جاو میں تمھارے رہا ہونے کا انتظار کروں گی۔ آخر میں کتھیریسن اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Kaththi Teaser | Vijay, Samantha | A.R.Murugadoss | Anirudh | Official | CineKolly: Tamil Tv Serial || Tamil Tv Show آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cinekolly.com (Error: unknown archive URL). CineKolly. Retrieved on 27 September 2016.
  2. "Eros International's big plans involve Superstar Rajinikanth, Ilayathalapathy Vijay, and Thala Ajith"۔ Behindwoods۔ 20 April 2014۔ 07 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2014 

بیرونی روابط ترمیم