کم فاصلے و محدود وقتی دوڑ

کم فاصلے و محدود وقتی دوڑ (انگریزی: sprinting) سے مراد ایک ایسی دوڑ جس کا فاصلہ عمومًا کم ہوتا ہے اور وقت بھی محدود ہوتا ہے۔ یہ کئی کھیلوں میں مستعمل ہے جہاں دوڑنے کو شامل کیا گیا ہے اور خاص طور پر کسی مقام مقصود تک رسائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے یا ایضًا اپنے حریف سے بچنے یا اسے پکڑنے پر توجہ دی گئی ہے۔ انسانی جسم کے مطالعوں سے پتہ چلتا ہے کہ کسی دوڑنے والے کی رفتار کو 30–35 سیکنڈوں سے زیادہ قائم نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ اس کا سبب اعصاب میں فاسفوکریٹین (phosphocreatine) ذخیرے کا کم ہونا اور گلائیکولیسیس کی وجہ سے جسم میں تیزابی ہلچل کا پیدا ہونا ہے۔[1]

یوسین بولٹ 100 اور 200 میٹر کم فاصلوں کی دوڑوں کا فاتح

کم فاصلے و محدود وقتی دوڑ کے عالمی ریکارڈ ترمیم

2016ء گرمائی اولمپکس جو ریو میں کھیلے گئے تھے، اس میں جمیکا کے ایتھلیٹ یُوسین بولٹ نے ایک سو میٹر اولمپک گولڈ جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ وہ ایسے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، جنھوں نے اولمپک مقابلوں میں یہ اعزاز مسلسل تیسری مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔[2]

حوالہ جات ترمیم