کنفیوشس کا مندر (انگریزی: Temple of Confucius) یا کنفیوشسی مندر (انگریزی: Confucian temple) (چینی: 孔庙) کنفیوشس کی اعلیٰ تعظیم وتکریم کے لیے اور کنفیوشس مت کے عاقلوں اور فلسفیوں کے لیے چینی لوک مذہب اور دیگر مشرقی ایشیائی مذاہب کا معبد (مندر) ہے۔ یہ چین اور ويت نام میں شاہی امتحان کی انتظامیہ کے سابقہ مقامات تھے اور اس میں اکثر اسکولوں اور دیگر مطالعہ کی سہولیات کی سہولیات بھی شامل تھیں۔

کنفیوشس کا مندر
چوفو میں کنفیوشس کا مندر تقریباً 1912
چینی نام
روایتی چینی 孔廟
سادہ چینی 孔庙
لغوی معنی کونگ کا مندر
ادب کا مندر
Temple of Literature
روایتی چینی 文廟
سادہ چینی 文庙
حکیم کا مندر
Temple of the Sage
روایتی چینی 聖廟
سادہ چینی 圣庙
استاد کا مندر
Temple of the Master
روایتی چینی 夫子廟
سادہ چینی 夫子庙
ویتنامی نام
ویتنامی Văn (Thánh) Miếu
Hán-Nôm 文廟
文(聖)廟
کوریائی نام
ہانجا 文廟
孔子廟
لغوی معنی Temple of Literature
Temple of Confucius
جاپانی نام
کانجی 聖廟
聖堂
انڈونیشیائی نام
انڈونیشیائی Boen Bio

نام ترمیم

مندروں کو مشرقی ایشیا میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ چوفو اور بیجنگ میں دو سب سے عظیم مندروں کو چین میں "کنفیوشس کے مندر" (Kǒngmiào) کہا جاتا ہے۔ شنگھائی، ویت نام، کوریا اور انڈونیشیا میں، انھیں "ادب کے مندر" (چینی: wénmiào; (ویت نامی: văn miếu)‏; کوریائی: munmyo; (انڈونیشیائی: boen bio)‏) یا "ادب کے حکیم کا مندر" ((ویت نامی: văn thánh miếu)‏) کہا جاتا ہے۔

تاہم جنوبی چین میں اس نام کے مندروں کو عام طور پر وینچانگ وانگ کا اعزاز حاصل ہے، جو عالم "ژانگ یازی" کے ساتھ منسلک ایک الگ دیوتا ہے۔ جاپان میں انھیں عام طور پر مندر یا حکیموں کے کمرے (جاپانی: seibyō یا seidō، بالترتیب) کہا جاتا ہے۔

تاریخ ترمیم

کنفیوشس کے لیے وقف ریاستی مندروں کی ترقی کنفیوشس کے فرقے کق اسے ولی یا پیر قرار دینے بتدتیج کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ 195 ق م میں ہان گاو زو ہان خاندان (206–195 ق م) کے بانی نے چوفو میں کنفیوشس کی روح کو اس کے مقبرے پر قربانی پیش کی۔

کنفیوشس اور اس کے بہترین پروکار یان ہوئی کی روح کو قربانی کا سلسلہ شاہی یونیورسٹی (بیونگ) سے ابتدائی 241ء سے شروع ہوا۔

454ء میں لیو سونگ خاندان نے جنوبی چین میں ایک عالی شان ریاستی کنفیوشس کا مندر تعمیر کیا۔ 489ء میں شمالی وئی نے اپنے دار الحکومت چوفو میں کنفیوشس کا مندر تعمیر کروایا۔ 630ء میں تانگ خاندان نے شاہی فرمان جاری کیا کہ ہر صوبے اور کاونٹی میں کنفیوشس کا مندر ہونا چاہیے، جس کے نتیجے میں یہ مندر پورے چین میں پھیل گئے۔

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم