کنٹرول یونٹ جسے CU بھی کہا جاتا ہے، سی پی یو کے دو بنیادی کمپونینٹس میں سے ایک ہے۔ اس کا کام کمپیوٹر سسٹم کا انتظام (manage) کرنا اور اسے مربوط (coordinate) کرنا ہے۔ کنٹرول یونٹ کسی بھی پروگرام کی انسٹرکشنز (instructions) کی تشریح (interpretation) کرتا ہے اور ان کی ایگزیکیوشن (execution) میں مدد دیتا ہے۔ اس کا اصل پروسیسنگ (actual processing) میں کوئی حصہ نہیں ہوتا۔ یہ کمپیوٹر کے تمام کمپونینٹس کے لیے مرکزی اعصابی نظام کے طور پر عمل کرتا ہے۔ یہ شمارندی حافظہ (RAM) میں موجود کسی بھی پروگرام سے انسٹرکشنز وصول کرتا ہے، ان کی تشریح کرتا ہے اور سسٹم کی بقیہ اکائیوں کو، ان انسٹرکشنز کے ایگزیکیوٹ کرنے کے سگنلز بھیجتا ہے۔

سی یو کے کچھ خاص رجسٹرز اور ایک ڈیکوڈر ہوتا ہے۔ ڈیکوڈر کا کام ہر ایسی انسٹرکشن کی تشریح اور ڈیکوڈ کرنا ہے جسے سی پی یو سپورٹ کرتا ہے۔