کولاب (انگریزی: Kulob) تاجکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو صوبہ ختلان میں واقع ہے۔[1]
تاجکستان کا دار الخلافہ دوشنبہ سے طرف شمال 150 میل کے فاصلہ برتاجکستان کے صوبہ ختلان کا دارالخلا فہ کولاب واقع ہے۔ پیر سید علی ہمدانی یہیں استراحت فرما ہیں۔ کولاب کے لفظی معنی پانی کے ہیں۔ یہاں پر پانی کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ جہاں سے میدانوں کو سیراب کرنے کے لیے نہری نکلتی ہیں۔ یہ شہر جس کی آبادی تقریباً اڑھائی لاکھ نفوس پرمشتمل ہے۔ پہاڑ کے دامن میں واقع ہے۔ کوہ حضرت شاہ کے نام سے یہ پہاڑ مشہور ہے۔ روس کے ستر سالہ دور اشتراکیت میں اسلامی اقدار اور نشانات کو مٹانے کی مذموم کوشش کی گی لیکن مسلم ریاست میں حضرت سیدعلی ہمدانی اور یعقوب چرخی بمقام دوشنبہ کے مزارات مقدسہ آج بھی موجود ہیں اور یہ دونوں باوقاربستیاں یہاں کے لوگوں کے دلوں میں بستی ہیں۔[2]

Kulob Welcoming Gate
Kulob Welcoming Gate
ملک تاجکستان
صوبہصوبہ ختلان
ضلعکولاب ضلع
آبادی
 • کل100,000

تفصیلات ترمیم

کولاب کی مجموعی آبادی 250,000 افراد پر مشتمل ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kulob" 
  2. اوراد فتحیہ،الرمضان فاؤنڈیشن ٹرسٹ جھنگ